اردو کمیونٹی کے دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوستوں اور بھائیوں خیر خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں آج میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر ناشتہ کرکے کچن میں ہی بیٹھا رہا اس کے بعد میں پھر گھر کے لئے سبزی منڈی سے سبزی لینے کے لئے چلا گیا جب میں سبزی منڈی پہنچا تو ابھی بولی نہیں ہوئی تھی میں بھی بولی کا انتظار کرنے لگا اور پھر جب منڈی والے ٹھیکیدار نے دعا خیر کی تو میں نے بھی سبزی لی اور گھر آگیا گھر آکر میں نے سبزی دی اور پھر میں ہاتھ دھو کر کپڑے کئے اور کام کرنے کے لئے ارے پر چلا گیا جب میں ارے پر پہنچا تو پہلے ہی سے مستری اور مزدور کام کرنے میں مصروف تھے
میں نے ان کے ساتھ تھوڑی سی مدد کی اور پھر میں جاکر پراپرٹی کے آفس میں بیٹھ گیا جہاں پر کچھ لوگ زمین کے سلسلے میں آئے میں نے ان کے ساتھ گفتگو کی اور ان کو چائے پانی پلائی جب مجھے بھوک لگنے لگی تو میں گھر آیا تو گھر والے پہلے سے ہی وہ کھا رہے تھے میں بھی ان کے ساتھ روٹی کھانے میں شامل ہو گیا اور پھر میں نے موٹر سائیکل لے لیا اور گٹو لے کر زمین پر جانوروں کے لئے گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا گھاس کاٹ کر میں گھر واپس آیا اور پھر جانوروں کو گھاس ڈالا اور پھر وضو کرکے نماز ظہر ادا کی اس کے بعد میں نے چارپائی کو دھوپ میں ڈالا اور اس پر لیٹ کر موبائل استعمال کرنے لگا عصر کی نماز ادا کرکے میں ارے پر گیا جہاں پر میرے دوست میرے جانے سے پہلے ہی آئے ہوئے تھے ان کے ساتھ گفتگو کی آج کا ہمارا موضوع فواد چوہدری تحریک انصاف کے سینئر رہنما تھے جن کو آج صبح سویرے ہی حکومت نے پکڑ لیا تھا مغرب کی اذان کے وقت میں میں مسجد میں نماز ادا کی اور پھر گھر واپس آ کر روٹی کھائیں اور اپنے کمرے میں جا کر بستر میں لیٹ گیا اور آج کی پوسٹ لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوستوں کو پسند آئے گی
big market observe more food, fruit for community
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit