موٹر سائیکل گم ہو گیا تھا

in hive-104522 •  2 years ago 

اردو کمیونٹی کے سب دوستوں کو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہونگے آج میں نے اٹھ کر وضو کی ہے اور پھر سحری کرنے کے بعد نماز فجر ادا کرکے سو گیا پھر اٹھ کر میں واش روم میں گیا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور کزن کو ساتھ لے کر میانوالی میں چلا گیا راستے پر ہم نے روکٹھری موڑ سے پٹرول پمپس سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوایا پھر ہم میانوالی ہاسپٹل پہنچ کر موٹر سائیکل اسٹینڈ پر موٹرسائیکل کھڑا کیا اور ہسپتال میں چلے گئے جہاں پر جمعہ کے دن جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد تین مرلہ سکیم میں دو گروپوں کے جھگڑے کے دوران میرا بھانجا بھی زخمی ہو گیا تھا تو اس کی تیمار داری کے لیے گئے ہم نے ہوسپیٹل پہنچ کر اس کی تیمار داری کی پھر جب واپس آکر موٹر سائیکل اسٹینڈ پر اپنا موٹر سائیکل دیکھا تو وہاں پر موجود نہیں تھا ہم نے سٹینڈ والوں کو آگاہ کیا پھر انہوں نے ہماری پرچی اور موٹر سائیکل کے کاغذات دیکھے تو واقعی ہی ہمارا موٹرسائیکل موجود نہیں تھا پھر انہوں نے ہاسپٹل میں لگی ہوئی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل لے جانے والے کو تلاش کیا اور کافی محنت کے بعد معلوم ہوا کہ کوئی ہاسپٹل کا ملازم غلط فہمی کی وجہ سے ہمارا موٹر سائیکل لے گیا اور اپنا سیٹینڈ میں ہی کھڑا کر گیا جس سے پھر رابطہ کیا گیا تو وہ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد ہمارا موٹرسائیکل واپس لے آیا جس سے روزے کی حالت میں ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا موٹر سائیکل لے کر ہم پھر گھر واپس آ رہے جب میں گھر پہنچا تو اس وقت دوپہر دو بج رہے تھے گھر آکر وضو کیا
IMG20230415110515.jpg

IMG20230415105904.jpg

IMG20230415105639.jpg

IMG20230415105351.jpg

IMG20230415104827.jpg
اور پھر نماز ظہر ادا کرکے اپنے کمرے میں جا کر آرام کرنے لگا پھر چار بجے اٹھ کر میں واش روم میں گیا اور نہا دھو کر فریش ہوا پھر جب عصر کی اذان ہوئی تو میں نے نماز عصر ادا کی اور دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے لئے ارے چلا گیا میں نے دوستوں کے ساتھ بھی آج میرے ساتھ ہونے والے وقوع کے بارے میں آگاہ کیا پھر میں چھے بجے گھر واپس آیا اور گھر والوں کے ساتھ افطاری کی تیاری کرنے میں مدد کی پھر روزہ افطار کر کے میں نے مغرب کی نماز ادا کی

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

motor cycle chori ki attla bhut hain ap bhi atyat kya krain as mamla ma