سٹیم کے دوستو السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں دوستو اج سویرے اٹھ کر میں نے ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کا گھاس کاٹنے کے لیے زمین پر چلا گیا گھاس کاٹ کر میں گھر واپس ایا تو گھر والوں نے مجھے بتایا کہ اج میاں والی سے میری کزن کی کال ائی جنہوں نے اج اپنی نئی کوٹھی میں شفٹ ہونا تھا اور ان کا چار بجے قرآن پاک کے ختم کی دعوت دی پھر میں نہا دھو کر پراپرٹی کے افس میں چلا گیا پھر 12 بجے میں ٹھیک کے افس سے گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا تین بجے اٹھ کر میں واش روم گیا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کر کے میاں والی چلا گیا میں میانوالی باراستہ لنک روڈ شہباز خیل گیا اس روڈ پر مین روڈ کی نسبت گاڑیوں کا رش کم ہوتا ہے اس لیے میں نے اسی راستے سے جانا مناسب سمجھا جب میں کزن کے گھر پہنچا تو میرے جانے سے پہلے بھی کافی سارے مہمان ائے ہوئے تھے میں نے وہاں بیٹھ کر تھوڑی دیر ارام کیا اور پھر انتظامات دیکھنے لگا جب قران پاک کا ٹائم ختم ہونے والا تھا تو میں نے دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر کھانے پینے کے انتظامات کے لیے کرسیاں اور میز لگانا شروع کر دیے کرسیاں اور میز ہم نے صحن میں ہی لگائے تھے پھر دعا خیر ہوئی اور مہمانوں کو کھانا کھلانا شروع کر دیا کھانے میں بڑے گوشت اور میٹھے چاول تھے
جو کہ بہت ہی مزے کے بنے ہوئے تھے میں نے کچھ فوٹوگرافی بھی کی جو اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں پھر مغرب کی نماز ادا کر کے میں موٹر سائیکل نکال کر گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو اس وقت کافی اندھیرا ہو چکا تھا راستے میں تھریشروں کی وجہ سے دھوڑ مٹی ہونے کی وجہ سے میں واش روم میں گیا اور نہا دھو کر فریش ہو گیا یہ تھی میری کل کی ڈائری جو اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا تھا امید کرتا ہوں کہ اپ کو پسند ائے گی