کیسے ہو امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے۔صبح اٹھنے کے بعد میں نے ہاتھ منہ دھویا۔ہاتھ منہ دھونے کے بعد میں نے ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے تھوڑی سی چہل قدمی کی۔اس کے بعد میں گھر واپس آگیا۔واپس آکر میں نے تھوڑی دیر کے لئے ٹی وی آن کی اور نیوز سنیں۔اس کے بعد میں نے گھر کے کچھ کام وغیرہ کیے۔آج ہم نے ایک شادی کی تقریب میں جانا تھا تو میں شادی کی تقریب کے لئے تیار ہونے لگ گیا۔میں نہانے چلا گیا۔نہا کر میں نے کپڑے پہنے۔اس کے بعد میں اپنے چاچو کے پاس چلا گیا۔چاچو بھی شادی پر جانے کے لئے تیار ہو چکا تھا۔ہم دونوں شادی والے گھر کی طرف نکل پڑے۔تھوڑی دیر کے بعد ہم وہاں پہنچ گئے۔جب ہم وہاں پہنچے تو بہت سے مہمان آئے ہوئے تھے۔ہم کافی دیر وہاں پر بیٹھے رہے۔پھر انہوں نے کھانا کھانے کے لئے ہم سب کو بلا لیا۔ہم کھانا کھانے چلے گئے۔ہم نے کھانا کھایا۔وہاں پر میں نے کچھ تصویریں بھی بنائیں۔جو کہ آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں۔کھانا وغیرہ کھانے کے بعد ہم گھر کے لئے نکل پڑے۔گھر واپس آ کر میں نے چائے پی۔یہ تھی آج کی مختصر سی ڈائیری امید ہے آپ کو ڈائیری پسند آئی ہوگی۔اللّٰہ پاک آپ سب کو خوش رکھے آمین۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit