#club5050 || The diary game ♥️ || @saleemkhana || 28/09/2022

in hive-104522 •  2 years ago 

IMG_20220928_213214.jpg

السلام علیکم 🤝

♥️السلام علیکم, کیسے ہیں آپ سب لوگ. امید ہے آپ سب لوگ خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے. اور آپ لوگوں کے دن اچھے گزر رہے ہوں گے. میرے بھی دن اچھے گزر رہےہیں اللہ کا شکر ہے.♥️

صبح 🌅

♥️معمول کے مطابق صبح سویرے اٹھا کر نماز ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آیا غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں کچھ دیر کے لئے باہر تازہ ہوا میں چلنے پھرنے کے لیے چلا گیا وہاں سے واپس آکر میں نے اپنے مرغیوں کو باہر نکالا اور ان کو خوراک اور پانی دیا اس کے بعد چھوٹے چوزوں کو باہر نکالا اور ان کو خوراک اور پانی دیا♥️

دوپہر ⭐

♥️امید ہے آپ سب لوگوں کے دن اچھے گزر رہے ہوں گے آجکل گرمی کی شدت کافی کم ہو گئی ہے اور سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور برے کاموں سے بچائے اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرمائے آمین دوپہر کے وقت میں تقریبا گھر میں ہی رہا مجھے کہیں پر آنا جانا نہیں پڑھا ضروری کام نہیں پڑا جس کی وجہ سے میں گھر سے باہر نہیں گیا لہذا میرا سارا دن تقریبا گھر میں ہی رہا اپنے والد صاحب کو میڈیسن دیں اور میڈیسن دینے کے بعد میں نے آرام کیا اور سو گیا♥️

شام 🌃

♥️جب عصر کا وقت ہوا اس وقت میں نے ایک کپ چائے پی اور چائے پینے کے بعد میں اپنی زمینوں پر چلا گیا وہاں پر کپاس کی دیکھ بھال کرنے کے لئے. کپاس کی فصل تقریبا تیار ہوچکی ہے اور تقریبا سب لوگ اپنی زمینوں میں مصروف ہیں. اللہ سب کے رزق میں برکت ڈالے اور ان کی فصل کو خیر و عافیت کے ساتھ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے. شام تک کا وقت میں نے وہاں پرگزارا اور جب شام کا وقت ہونے لگا تو وہاں سے اپنے گھر کی طرف روانہ ہوا گھر پہنچنے کے بعد ایک کپ چائے پی اور اس کے بعد میں کچھ دیر کے لئے اپنے دوست کے پاس چلا گیا اس کے ساتھ گپ شپ لگانے کے لئے اور ابھی واپس آیا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں اپنی پوسٹ بنانے کے لیے بیٹھ گیا♥️

IMG_20220928_175348.jpg

IMG_20220928_174947.jpg

IMG_20220928_174925.jpg

IMG_20220928_174917.jpg

IMG_20220928_174915.jpg

IMG_20220928_174913.jpg

اختتام 🔚

♥️تو یہ تھی میری آج کی ایکٹیویٹی اور تصویریں اس کے ساتھ میں آپ لوگوں سے اجازت چاہوں گا اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا. ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں اللہ حافظ.♥️


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Imagen2.png
CONGRATULATIONS

This post has been upvoted with @steemcurator09/ Curated by: @yousafharoonkhan