The diarygame Urdu community @tahirkhan1122

in hive-104522 •  22 days ago 

The diarygame Urdu community @tahirkhan1122

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

میرے دوستوں آپ سب لوگ کیسے ہیں امید کرتا ھوں آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔

Polish_20211106_170011255.jpg

میرے دوستوں آج بروز ہفتہ 6 نومبر کی ڈائری لے کے آپ کی خدمت میں حاضر ہو رہا ھوں۔سب سے پہلے میں آپ کو بتاتا چاہتا ھوں کہ میں صبح 5 بجے خوشاب سے واپس آیا ھوں کل ایک ایمرجنسی میٹنگ میں خوشاب گیا ھوا تھا۔واپس آہ کر یونیفارم تبدیل کیا اور وضو کیا فجر کی نماز ادا کی۔پھر قرآن پاک کی تلاوت کی،تلاوت کرنے کے بعد میں سو گیا۔جب میری آنکھ کھلی تو دن کے 12 بج رھے تھے ہاتھ منہ دھو کے ناشتہ کیا اب آپ لوگ بھی سوچ رہے ھوں گے کہ 12 بجے کونسا ناشتہ ھوتا ھے بس یہ حقیقت ہے۔اس کے بعد میں تری خیل چلا گیا وہاں جا کر حمام کی دوکان میں گیا بال کٹوانے تھے تو حمام کے پاس لوگوں کا بہت رش تھا میں واپس آہ گیا پھر میں نے اپنے پرندوں کو پانی ڈالا اور خوراک بھی تبدیل کی اس کے بعد میں دوبارہ حمام کے پاس گیا پھر کچھ دیر بعد میرا نمبر آہ گیا میں نے بال کٹوائے اور گھر آہ گیا۔گھر آہ کے میں نہانے چلا گیا نہا کے آیا کپڑے تبدیل کیے اور بعد میں چائے پی۔پھر اس کے بعد میں کزن کے گھر گیا وہاں جا کے کزن سے حال وغیرہ پوچھا کیونکہ وہ اکثر بیمار رہتا ھے اس نے بتایا مجھے کہ میرا شوگر لیول اکثر ہائی رھتا ھے تو میں نے اسے مشورہ دیا ھے کہ میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیں آپ کی صحت بہت اچھی رہے گی۔

چیل قدمی ٹائم

عصر کی نماز پڑھنے کے بعد میں جابر بن حیان سکول کے راستے سے چیل قدمی شروع کر دی تقریباً 45 منٹ میں نے چیل قدمی کی۔کیونکہ آج صبح مجھے ورزش کرنے کا موقع نہیں ملا تھا تو زندگی پر سکون گزارنے کیلئے اور اپنے آپ کو فزیکل فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرنا بہت ضروری ھے۔جب میں ورزش کر کے واپس گھر آیا تو مغرب کی اذان ھو رہی تھی میں نے وضو کیا اور اپنی مسجد میں نماز پڑھنے چلا آیا نماز با جماعت ادا کی پھر گھر آہ گیا۔گھر آہ کے میں نے کپڑے تبدیل کئے اور ہم نے روکھڑی ایک شادی پر جانا تھا ہم تمام کزن مل کے روکھڑی شادی پر چلے گئے وہاں جا کے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات ہوئی اور کچھ دیر بعد کھانا لگ گیا کھانا بہت مزے کا تھا ہم بہت سکون سے کھانا کھایا۔جب فری ھوئے تو رواج کے مطابق ڈھول بجانا شروع ہو گئے کچھ دیر یہ شغل میلا دیکھا۔اس کے بعد ہم نے اپنی روکھڑی برادری سے اجازت لی اور گھر واپس آہ گئے۔
گھر آہ کر شوز اتارے اور گرین ٹی بنوائی وہ پی اور ساتھ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کا میچ لگا ھوا تھا وہ بھی دیکھ رہا ھوں ساؤتھ افریقہ کے 6.1 اوور میں41 رنز ہیں اور ایک کھلاڑی آؤٹ ھوا ھے۔
میرے دوستو میری آج کی ڈائری آپ کے سامنے پیش ھے مجھے امید ھے میری ڈائری اور تصاویر آپ لوگو کو پسند آئیں گی۔آخر میں دعا ھے کہ اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے امین میں انہی الفاظ کے ساتھ آپ لوگوں سے اجازت چاھتا ھوں۔

اللہ حافظ

Polish_20211106_165342970.jpg

IMG_20211106_164623.jpg

IMG_20211106_170901.jpg

Polish_20211106_165833377.jpg

IMG_20211106_175015.jpg

IMG_20211106_174927.jpg

IMG20211106174527.jpg

IMG20211106192654.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.