betterlife-My dairy game Duty Rescue 1122
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
کے بعد عرض یہ ھے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور آپ لوگوں کی خیریت دریافت کرنا چاہتا ہوں۔مجھے امید ہے آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔
صبح کا وقت
دوستو آج صبح سویرے معمول کے مطابق جلدی اٹھا ھوں سب سے پہلے وضو کیا اور فجر کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا اللہ کا شکر ادا کرتا ھوں کہ فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی ھے۔اس کے بعد میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی ھے جب قرآن پاک پڑھ لیا تو چائے بنی ھوئی تھی ایک کپ چائے کا پیا۔اس کے بعد میں نے بڑھے بیٹے کو اٹھایا وہ فریش ھوا اور آہ کے ناشتہ کرنے لگ گیا کیونکہ اس اس نے 8بجے سکول جانا ھوتا ھے ناشتہ کرنے کے بعد اس نے یونیفارم تبدیل کیا اور سکول کے لئے تیار ھو گیا 8 بجے اس کی گاڑی آہ گئی وہ سکول چلا گیا۔پھر میں نے اپنے پرندوں کو چیک کیا ان سب کو تازہ پانی دیا اور ان کی خوراک بھی تبدیل کی۔اس کے بعد میں فریش ھوا اور میں ناشتہ کرنے لگ میرا دوسرا چھوٹا بیٹا وہ بھی میرے ساتھ ناشتہ کرنے لگ گیا۔اسے ناشتے میں ابلا ھوا انڈا بہت پسند ہے اس کی پسند تیار تھی مطلب انڈہ وہ بہت خوش ہوا اور خوب اچھی طرح ناشتہ کیا۔میں جب ناشتے سے فری ھوا تو میں بھی ڈیوٹی کے لیے تیار ھونے لگ گیا یونیفارم تبدیل کیا اور اپنی موٹر سائیکل پر آفس نکل آیا۔30منٹ بعد میں آفس پہنچ آیا آہ کر سب سے پہلے آن لائن حاضری لگائی اور گاڑی کو صاف کیا۔اس کے بعد گاڑی کا فیول ڈلوایا فری ھونے بعد گاڑی کو گیراج میں پارک کر دیا اور اس کے بعد روٹین کا ورک کرنے لگ گیا۔
دوپہر کا وقت
میرے اردو کیمونٹی کے دوستو 12:30 بجے میں دوست کے ساتھ میانوالی اڈے پر چلا گیا وہاں جا کر ھم نے برگر کھائے جو کہ بہت مزے کے بنے ھوئے تھے اس کے بعد ہم فلیورسٹی ھوٹل پر گئے وہاں جا کے ہم نے گڑ والی چائے پی چائے بہت اچھی بنی ھوئی تھی پھر اس کے بعد ہم نیو نیازی اڈے پر گئے ملتان جانے والی بس کا پتہ کیا کیونکہ دوست نے شام کو ایک ضروری کام کے سلسلے میں ملتان جانا تھا اس کی ٹکٹ کروائی۔اس کے بعد ہم واپس آفس آہ گئے تو اس وقت ظہر کی نماز کا وقت تھا میں نے وضو کیا اور ظہر کی نماز ادا کی۔اس کے بعد میں اپنے سر کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے سی۔ای۔او آفس چلا گیا ایک گھنٹہ کی میٹنگ ہوئی جب فری ھوئے تو واپس آفس آہ گئے۔چھٹی کا ٹائم ھونے والا تھا میں نے ڈیوٹی آف کی اور گھر آہ گیا۔
شام کا وقت
ڈیوٹی ٹائم سے جب گھر واپس آیا تو مغرب کا ٹائم ھونے والا تھا گھر پہنچا تو یونیفارم تبدیل کیا اور چائے پی۔اس کے بعد کچھ ٹائم بچوں کے ساتھ گزارا۔کیونکہ بندہ سارا دن گھر نہیں ھوتا تو وہ بی راستہ دیکھ رھے ھوتے ہیں۔اس کے بعد میں مغرب کی نماز پڑھنے مسجد آہ گیا نماز پڑھی اور گھر واپس آہ گیا کچھ دیر ٹی وی دیکھا اور کھانا تیار ھو گیا ہم سب نے مل کر رات کا کھانا کھایا۔اور اب سوچا آج کی مصروفیات ڈائری کی صورت میں آپ لوگو کے ساتھ شئیر کر دوں مجھے امید ھے آپ لوگوں کو میری آج کی ڈائری اور فوٹوگرافی بہت پسند آئیں گی۔
آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit