betterlife-My dairy game DUTY RESCUE 1122 as usual
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
کے بعد عرض ھے کہ بالکل خیریت سے ہوں اور آپ لوگوں کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں۔مجھے امید ہے آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔
Hello
صبح کا وقت
میرے دوستو معمول کے مطابق صبح سویرے اٹھا ھوں سب سے پہلے میں نے وضو کیا اور فجر کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا اللہ کے حکم سے فجر کی
نماز باجماعت ادا کی اس کے بعد گھر واپس آہ گیا۔
ورزش کا وقت
گھر سے میں نے ٹریک سوٹ پہنا اور باہر چلا گیا گھر سے تھوڑے فاصلے پر واقع ایک کچہ ٹریک بنا ھوا ھے جس کی لمبائی تقریباً 2 کلومیٹر بنتی ھے۔اس کچے راستے پر ہم تمام کزن ورزش کرنے کے لیے جاتے ہیں۔میں تقریباً ایک کلومیٹر دوڑ لگائی پھر ایک کلومیٹر تیز چیل قدمی کی۔اس کے بعد پیٹ کم کرنے کی ، کمر کی،مثل کی، پٹھوں کی یہ تمام میں ورزش کی تقریباً 40 منٹ میں نے ورزش کی اس کے بعد میں گھر واپس آہ گیا۔
ناشتے کا وقت
جب میں ورزش کر کے گھر آیا تو تھوڑا آرام کیا اس کے بعد میں نہانے چلا گیا جب نہا کے آیا تو ناشتہ بن رہا تھا اور بچے بھی اٹھ گئے تھے بچے بھی فریش ھوئے اور وہ بھی میرے ساتھ ناشتے والی میز پر آہ کے بیٹھ گئے ناشتے میں پالک کا پراٹھا بنا ھوا تھا جو کہ بہت مزے دار بنا تھا بچوں نے بھی بڑے شوق سے ناشتہ کیا۔پھر میرا بیٹا سکول جانے کے لیے تیار ھونے لگا کچھ دیر بعد سکول والی گاڑی آہ گئی اور ارسلان سکول چلا گیا۔
.
ڈیوٹی کا وقت
دوستو جب میں نے ناشتہ کر لیا تو میں نے بھی یونیفارم تبدیل کیا اور ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیار ھو گیا جب تیار ھوا تو اپنی موٹر سائیکل نکالی اور گھر سے آفس کی طرف نکل پڑا 20 منٹ بعد میں آفس پہنچ گیا اپنی حاضری لگائی اور اپنی گاڑی کو چیک کیا۔دفتر کچھ ولنٹیر کی مختلف اقسام کی ٹریننگ چل رہی ھے فرضی حادثہ بنا کر ان کو ٹریننگ کروائی جا رہی ھے آج ایک فرضی مشق کروائی گئی ھے کہ ایک روڈ پر ایکسیڈنٹ ھوا ھے جس میں بہت سارے بندے زخمی ھوئے ہیں تو ان کیسے ریسکیو کرنا ھے اور کچھ مریضوں کا فریکچر ھوا ھے ان کو فرسٹ ایڈ کیسے دینی ھے اور ان کو شفٹ کیسے کرنا ھے ایک مریض جس کا کولے کا فریکچر ھوا ھے اس کو سب سے پہلے لارج سپلنٹ کی مدد سے اس کی ٹانگوں کو کور کیا گیا ھے مکمل پروفیشنل طریقے سے فرسٹ ایڈ دی اور اس کے بعد ان کو شفٹ کرنے کا مکمل طریقہ بتایا گیا ہے کہ ان کو کیسے شفٹ کرنا ھے۔اور اس کے بعد ایک بلند و بالا بلڈنگ گر گئی ھے اور اس کے اندر بہت سارے بندے پھنس گئے ان کو وہاں سے کیسے نکالنا ھے تو ان محافظوں کو مکمل پروفیشنل طریقے سے بتا کر ریسکیو کروایا گیا ھے۔
.
دوپہر کا وقت
میرے دوستو دوپہر کے وقت میں باہر آیا اپنی گاڑی کی مکمل سروس کروائی ٹرک اڈا سے اتنے میں میرا دوست بھی آہ گیا ہم ھوٹل میں چائے پینے چلے گئے جب فری ھوئے تو بازار کی طرف چلے گئے وہاں پر کچھ سامان لینا تھا وہ لیا اور واپس آفس آہ گئے اتنے میں ظہر کی اذان ھو رہی تھی میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز ادا کی۔پھر ٹریننگ کا دوسرا سیشن شروع ھونے لگا پھر ان کو وہی مشق بار بار کروائی گئی کیونکہ ایک دن بعد آل پنجاب کا لاہور میں مقابلہ شروع ھو رہا ھے ہماری پوری کوشش ھے کہ اس بار پنجاب لیول کا مقابلہ اپنے نام کر کے اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔دوستو پھر چھٹی کا ٹائم ھو گیا تھا میں نے اپنی ڈیوٹی آف کی گھر کی طرف نکل پڑا واپسی پر تری خیل اڈے سے دودھ اور بچوں کے لیے کیک لیے اور گھر آہ گیا۔بچے کیک دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور مجھے بہت سارا پیار کرتے رہے اور بعد میں نے اپنا یونیفارم تبدیل کیا۔
شام کا وقت
دوستو میں نے کچھ وقت آرام کیا اس کے بعد مغرب کی اذان ھونے لگی میں نے وضو کیا اور مغرب کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا اور نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر آہ گیا۔کھانا بنا ھوا تھا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا بچوں کو بھی کھلایا اور اس کے بعد میں نے اپنے بیٹے کو ھوم ورک مکمل کروایا۔پھر میں آج کی ڈائری لکھنے بیٹھ گیا ابھی مکمل کی ھے اور آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کرنے لگا ھوں مجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو میری ڈائری اور فوٹوگرافی بہت پسند آئے گی۔اپ تمام دوستوں کے لئے بہت ساری دعا آپ تمام دوست ہمیشہ سلامت رہیں۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit