بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے. بےشک ساری تعریفیں اسی کے لئے ہیں۔
!السلام علیکم🤝
کیا حال چال ہیں امید کروں گا کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے❤️ اور اچھی زندگی بسر کر رہے ہونگے۔ میں بھی آپ کی دعا🤲 سے بالکل ٹھیک ہوں۔ اور اچھی زندگی گزار رہا ہوں۔ مجھے آپ لوگوں کی مدد😣 چاہیے۔ تو میری سپورٹ کرے ❤️شکریہ❤️ اس کمیٹی میں آج میری تیسری پوسٹ ہے. امید کروں گا کہ آپ کو باقی پوسٹوں کی طرح میری یہ پوسٹ بھی بہت زیادہ پسند آئے گی.
آج میں کام پر نہیں گیا آج میں نے پورے بازار کی سیر کی۔ اور کچھ تصویریں لی۔ جو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔ تاکہ میرے دوست بھی تصویروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوجائیں۔
صبح 🌅
آج میں نے روزہ نہیں رکھا تھا کیونکہ طبیعت بھی تھوڑی سی خراب تھی اس وجہ سے مجھے میری والدہ نے کہا کہ آج تم روزہ رکھنے کو رہنے دو اس وجہ سے میں نے روزہ نہیں رکھا۔صبح سویرے مجھے میری والدہ نے اٹھایا کہ اٹھ کے نماز پڑھو روز کے معمول کی طرح میں نے وضو کیا وضو کرنے کے بعد میں مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا فجر کی نماز پڑھنے کے بعد میں سیر کو چلا گیا۔ قبرستان میں فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر واپس آکر مرغیوں کو دانہ ڈالا۔ اور گائے کو چارہ ڈالا ۔کام کر کے مجھے بھی بھوک محسوس ہونا شروع ہوگئی پھر میں نے بھی ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں کچھ دیر کے لئے باہر اپنے دوستوں کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔
دوپہر🔆
پھر میں نے اور میرے ایک دوست نے ارادہ بنایا کہ ہم دوپہر کو بازار جائیں گے۔ ہم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بازار گئے۔ میر ے دوست کو بازار سے کوئی سامان لینا تھا۔ اور مجھے بھی کچھ سامان لینا تھا۔ اس وجہ سے ہم بازار آئے۔ بازار میں گرمی بھی بہت زیادہ پڑھ رہی تھی۔ اس طرح پڑھ رہی تھی۔ جیسے کہ آگ برس رہی ہوں۔وہاں پر میں نے کچھ تصویریں لیں تاکہ اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کرو.
ہم بازار میں اتنا زیادہ گھومیں کے ہمیں پیاس اور بھوک محسوس ہونا شروع ہوگئی۔ پھر ہم دونوں ایک ریسٹورینٹ پر گئے۔ وہاں ہم نے 2 رول پراٹھے لیے۔ ہم نے وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا اور اس کے بعد شام ہونے والی ہوگئی اور ہم گھر واپس آ گئے
شام 🌞
پھر جب ہم گھر آئے تو روزہ کھلے والا ہو گیا تھا۔ میں نے جلدی جلدی منہ ہاتھ دھوئے ۔ سارے گھر والوں کا روزہ تھا۔ میں نے بھی ان کے ساتھ افطاری کرنا شروع کر دی۔اُس کے بعد مغرب کی نماز پڑھنے مسجد میں چلا گیا۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ تلاوت کے بعد میں اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا۔ دوستوں سے واپس آ کر میں نے تهوڑا سا موبائل استعمال کیا۔موبائل استعمال کرنے کے بعد بعد اپنی پوسٹ بنانا شروع ہوگیا۔ جواب اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہا ہوں ہو تاکہ میرے دوست بھی دیکھیں میرا آج کا دن کیسا رہا۔
اختتام 🔚
یہ تھی میری آج کی مصروفیات۔ جو میں نے اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اور ساتھ ہی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ امید کروں گا میری آج کی مصروفیات بہت زیادہ پسند آئی ہوگی شکریہ
میری پوسٹ دیکھنے کا شکریہ ☺️
Special Thanks
@yousafharoonkhan | @rashid001 | @jlufer | @janemorane | @r2cornell | @urdu-community