السلام علیکم دوستوں
کیا حال چال ہے امید کروں گا کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور اچھی زندگی گزار رہے ہوں گے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں اور بہت ہی مزے دار زندگی گزار رہا ہوں میں آپ کے ساتھ روزانہ کی روٹین شیئر کرتا ہوں کہ میں نے آج کیا کیا آج بھی میں آپ کو اپنی روٹین کے بارے میں بتاؤں گا کیونکہ چاند رات تھی۔ اور کام پر بھی بہت زیادہ رش تھا۔
صبح
روز کی روٹین کے مطابق میں صبح تین بجے اٹھا۔ تاکہ روزہ رکھ سکوں۔ باقی گھر والوں نے بھی روزہ رکھا۔اس کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا۔ادھر یہ بیٹھ کر قرآن پاک کے تلاوت کرنا شروع کردی تلاوت کرنے کے بعد پھر میں مسجد کی صفائی کرنا شروع ہوگیا۔ صفائی کے بعد میں دوستوں کے ساتھ سیر کو چلا گیا۔اس کے بعد میں قبرستان میں فاتحہ پڑھنے چلا گیا۔ وہاں سے واپس آ رہا تو گائے کو چارا ڈالا۔ اور مرغی کو دانہ ڈالا۔پھر میں نے تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا۔ موبائل استعمال کرنے کے بعد میرا کام پر جانے کا وقت ہو گیا۔ میں نہانے کے بعد میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے کام پر پہنچ گیا۔ دوکان پر پہنچ کر میں نے دکان کا دروازہ کھولا۔ تب ہی میرا استاد بھی آ گیا تھا۔ اس نے بھی میرے ساتھ دکان کا دروازہ کھلوایا۔ اس کے بعد گاہک آنا شروع ہو گئے۔ اور میں موٹرسائیکل ٹھیک کرنے میں مصروف ہو گیا۔ اور ساتھ ہی میرا استاد بھی موٹرسائیکل ٹھیک کرنے میں مصروف ہوگیا۔ اس کے بعد میں فری ہوا۔ تو میں ایک پارک میں چلا گیا۔ جہاں پر کچھ لوگ کھیل رہے تھے۔ میں بھی ان کے پاس جا کر بیٹھ گیا تھا۔ تاکہ تھوڑا سا وقت گزار سکوں اور دکان پر کام بھی نہیں تھا۔ اس لئے میرے استاد نے مجھے جانے کی اجازت دے دی۔
شام
شام کو پھر میں اپنے دکان پر واپس آیا۔ تو استاد کام کر رہا تھا۔ میں نے بھی ان کے ساتھ تھوڑی دیر کام کروایا۔ کام کروانے کے بعد افطاری کا وقت ہوگیا۔ ہم نے ادھر بیٹھ کر افطاری کی۔ اور استاد کے کچھ دوست بھی آگئے۔ جنہوں نے ہمارے ساتھ افطاری کی۔ اس کے بعد پھر ہم نے آپ کام کرنا شروع کر دیا موٹرسائیکل کا کام کرنے کے بعد ہم نے گھر کی طرف رخ کیا۔ گھر پہنچ کر سب سے پہلے گھر والوں کو سلام کہا۔اس کے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا۔ اور میں کھانا کھا کر میں اپنی پوسٹ بنانا شروع ہوگیا جو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہا ہوں
اختتام 🔚
یہ تھی میری آج کی مصروفیات۔ جو میں نے اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اور ساتھ ہی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ امید کروں گا میری آج کی مصروفیات بہت زیادہ پسند آئی ہوگی شکریہ
Thanks for watching my post
Special Thanks
@yousafharoonkhan | @rashid001 | @jlufer | @janemorane | @r2cornell | @urdu-community
Nice Photography
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
ap ki diary bhut achi ahi aur ap ki pic tu achi bani huy hain
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Wow, it is a very great experience for me.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit