صلح کی تقریب

in hive-104522 •  4 years ago 

اسلام و علیکم امید کرتا ہوں تمام دوست خیر و خیریت سے ہوں گے اور الحمداللہ میں بھی بلکل ٹھیک ہوں ۔ایک دو دن پہلے ہماری پارٹی کے چند دوستوں کی آپس میں ناراضگی ہو گئی تھی اور بہت سے تعلقات خراب ہو گئے جس میں تقریبا تین افراد کے اپنے اپنے گروپ شامل تھے اور اللہ نا کرے بہت نقصان کا خدشہ ہو گیا تھا کہوں کہ اپس میں تلخیاں بڑھ گئیں تھیں جب مجھے پتہ بل تو وہ تینوں گروہس سے میرا علیحدہ علیحدہ تعلق تھا اور بہت احترام کا رشتہ تھا تو میں نے سوچا کہ ان مسلمان بھائیوں کی ناراضگی کو دور کیا جائے اور صلح کرائی جائے اسی سلسلہ میں میں نے پہلے ایک پارٹی سے رابط کیا اور تلخیاں ختم کرنے کیلئے اسے کہا کہ اپ لوگ ہمارے بھائی ہو تو مجھے تکلیف ہو رہی ہے کہ اپ لوگ اپس میں جھگڑا کریں مناسب بات نہیں تو اس دوست نے تھوڑا بہت غصہ ناراضگی کا اظہار کیا مگر میرے احترام میں اس نے رضامندی ظاہر کی کہ اپکی عزت کرتے ہیں تو اپ جیسا کہو میں نے اسکا شکریہ ادا کیا اور پھر دوسرے فریق سے رابطہ کیا کہ پیارے دوست اپ لوگوں کا جھگڑا مجھے بلکل پسند نہیں ہے لہذا اس بات کو ختم کرنا چاہیئے اور اپس میں صلح ہونی چاہیئے تو اسی طرح وہ میرا پیارا دوست تھا دل نا بھی ہو تو مجھے انکار نہیں کر سکتا تھا تو اس نے بھی رضامندی کا اظہار کر دیا میں بہت خوش ہوا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہم کامیاب ہو جائیں گے اس میں پھر تیسری پارٹی کے ساتھ رابطہ کرانا تھا تو اسے راضی کرنے کیلئے مین نے ایک اور دوست سے رابطہ کیا کہ یار فلاں آدمی کو صلح کیلئے راضی کرنا ہے تو اس نے بھی میری حمایت کی اور میرا ساتھ دیا اس طرح ہم نے پھر تیسرے فریق سے رابطہ کیا اور الحمداللہ ہم کامیاب ہوئے اور اسے بھی راضی کر لیا پھر ہم نے اپنے ایک دوست کے گھر میں جگہ بنائی اور پھر تینوں فریقین کو ادھر اکھٹا ہونے کا ٹائم دیا اور باقاعدہ صلح کی تقریب بنائی اور الحمداللہ پھر ہم شام پانچ بجے اکھٹے ہوئے اور دوشتوں کو اپس میں ملوایا اور بھائی بھائی بنا دیا اللہ پاک کا فضل وکرم ہوا کہ ہمیں اس اچھے کام میں اللہ پاک نے کامیابی دی پھر درمیان والے لوگوں نے اور باقاعدہ تینوں فریقین نے بھی ہمارا شکریہ ادا کیا اللہ پاک ہمیں اچھے کاموں کی مذید ہمت عطاء فرمائے امین
IMG-20210629-WA0007.jpg

IMG-20210629-WA0016.jpg

IMG-20210629-WA0007.jpg

IMG-20210629-WA0015.jpg

IMG-20210629-WA0011.jpg

IMG-20210629-WA0013.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

اچھا کام ہے دو بھائیوں کی صلح کرانا

شکریہ

tariq bhai always working for our own people, he never disappoint.Whenever anyone need help he is always there.

Great!

Hello there!
Congratulations your post has been selected in the Top 4 picks of the day, we love people creating quality and original content.
Keep creating quality posts in the community.

image.png

Tariq khan you are doing great work for betterment of society.. Stay happy..