اسلام علیکم
سب سے پہلے آپ سب کو عید الضحی کا پہلا دن مبارک ہو اور میں جانتا ہوں کہ عید کا پہلا دن کس قدر مصروف ترین دن ہوتا ہے۔
کیونکہ عید الضحی پر ہر مسلمان قربانی کرتا ہے اور اپنے جانوروں کو مختلف انداز میں اللہ کی رضا کی خاطر قربان کرتا ہے۔ میری آج کی صبح کا آغاز سحری کی وقت ہوا اور میں نے سب سے پہلے اٹھ کر نماز پڑھی ،
نماز پڑھنے کے بعد میں نے اونچی آواز میں تسبحیات پڑھی کیونکہ آٹھ ذوالحج سے تسبیحیات پڑھنا ضروری ہوتا ہے خاص کر با جماعت نماز کے بعد لیکن اگر آپ اکیلے نماز پڑھ رہے ہیں تو بھی پڑھ سکتے ہیں۔
میں نے اللہ سے دعا مانگی کے اے میرے اللہ میری قربانی قبول فرما اور میں جانور صرف تیری رضا کی خاطر قربان کررہا ہوں۔ نماز پڑھنے کے بعد میں اپنے بکروں کی طرف گیا انکو پانی پلایا اور پھر میرا بیٹا اور قصائی کی طرف گئے تاکہ اسکو یادہانی کراہین کے اس نے نماز عید کی اداہیگی کے بعد فوری ہمارے گھر آ کر ہمارے جانور ذبح کرنے ہیں۔
قصائی نے کہا کہ وہ نماز عید پڑھ کر پہنچ جائے گا۔ میں گھر واپس آیا اور چائے کا کپ پیا اور نماز عید پڑھنے کے لیے میں نہانے گیا اور نئے کپڑے پہنے ، پھر خوشبو لگائی اور مسجد کی طرف نماز عید پڑھنے کے لیے چلا گیا۔
جب مسجد پہنچا تو امام مسجد اصلاحی بیاں کررہے تھے۔ نماز عید پڑھنے کے بعد ہم سب ایک دوسرے کے گلے ملے اور میں راستہ بدل کر تسبیحیات پڑھتا ہوا گھر آیا ، گھر پہنچ کر گھر والو کو عید مبارک کہا ، بچوں سے ملا اور پھر بچوں کو عیدی دی۔
میں قصائی کا انتظار کرنے لگا اور قصائی جب پہنچا تو میں نے اور قصائی نے بغیر وقت ضاہع کیے ہم نے بکرے کو ذبح کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب کیا۔
جیسے قصائی آیا تو اس نے ہمارے بکرے ذبح کیے اور پھر انکا گوشت بنایا۔ قصائی نے بہت ہی مہارت سے گوشت کو چھوٹے چھوٹے ٹکرے کیے اور پھر ہم نے گوشت کے تین حصے کیے ایک اپنا دو تقسیم کرنے کے لیے
میں گوشت اپنے رشتہ داروں اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا اور پھر جب میں بکروں کا گوشت تقسیم کر لیا تو مجھے کزن نے کہا کہ جس گائے میں قربانی کا حصہ ہم
نے ڈالا وہ گائے زبح کرنے کے لیے قصائی پہنچ گیا ، میں کزن کے ساتھ ادھر گیا ۔ہم نے گوشت کاٹا اور پھر کلیجی اور گوشت گھر لے کر آئے
گھر پہنچے تو کھانا تیار تھا اور کھانا کھایا اور اسسطرح سارا دن اسطرح دوست رشتہ داروں کے گھر آتے جاتے گزر گیا۔
اب رات کا وقت ہے اور ادرک کا قہوہ بھی پی رہا اور آپ کے لیے پہلی عید کی ڈہیری بھی لکھ میں کل مزید کچھ عید پر لکھونگا اب اجازت چاہتا ہوں۔
آپکا بھائی
Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
please click it!
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)
The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
sir ap ku eid mumrk aur ap nay bhut achi diary lakhi
ap khush rahoo
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Same to you eid greeting to you
❤❤❤
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
the post has been selected for booming support
By @jessica566
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
سر یوسف میں کیا اب سٹیمیٹ پر کام کرسکتا کیونکہ میں ایک سال بعد اب آ رہا ہوں میں نے آپکوواٹس ایپ پر میسج بھی کیا ہے ابھی
آپ کے میسج کا انتظار ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit