The Diary Game (04-08-2024) A Busy Day With Different Activities!

in hive-109435 •  4 months ago 

IMG_20240804_162648.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

آللہ تعالیٰ کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں آپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ دوستو میں نے تقریبا تین چار دن پوسٹ نہیں لگائی۔ کیونکہ میرے نانا فوت ہو گئے تھے۔ اللہ تعالی ان کی بخشش کرے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔امین سب دوستوں سے اپیل ہے۔ کہ میرے نانا کے لیے دعا کریں ۔کہ اللہ تعالی میرے نانا کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Screenshot_20240804-201521.jpg
Screen shot taken from my mobile

آج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے آپ کو پسند ائے گی۔

آج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد مسجد چلا گیا۔ مسجد جا فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر آگیا ۔

IMG_20240804_155123.jpg

جب میں مسجد سے گھر آیا تو میری بیوی نے ناشتہ تیار کیا۔ ناشتے میں میری بیوی نے چائے بنائی۔میری بیوی نے دو کپ چائے کے بنائے۔ایک اپنے لیے اور ایک میرے لیے ۔ صبح کا ناشتہ میں نے خالی چائے کے ساتھ کیا۔چائے ۔ چائے بہت ہی مزیدار بنی تھی۔

IMG_20240804_134140.jpg

IMG_20240804_134106.jpg

اس کے بعد روٹین کے مطابق میں باہر کھیتوں میں چلا گیا۔ وہاں جا کے جانوروں کے لیے چارہ کاٹا۔ چارہ کاٹنے کے بعد چارے کو گھر لے آیا ۔اور جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا۔ اور جانور کھانے لگ گئے ۔جب جانوروں نے چارہ کھا لیا تو میں نے ان کو باہر کھیتوں میں چھاؤں کے نیچے جا کے باندھ دیا۔ تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں۔

IMG_20240804_081639.jpg

IMG_20240804_065727.jpg

جانوروں سے فری ہونے کے بعد میں نہایا فریش ہوا۔ اس کے بعد گھر میں کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا تھا۔ تو میری بیوی نے کہا کہ آپ بازار سے راشن یعنی سامان وغیرہ لے آئیں۔ تو میں تیار ہوا کیونکہ سامان بھی لے کے انا تھا اور بجلی کا بل بھی جمع کروانا تھا۔ تو میں سب سے پہلے زمان موبائلز والی دکان پر گیا۔ اور وہاں جا کے بجلی کا بل جمع کروایا۔ آللہ کا شکر ہے اس دفعہ بل بہت کم ایا ہے 1140 روپے۔ کیونکہ دوستو میں نے نیا میٹر لگوایا ہے۔ پہلے بل 4 سے 5 ہزار آ جاتا تھا۔ تو میں نے زمان موبائل پر سب سے پہلے بجلی کا بل جمع کروایا۔

IMG_20240804_081457.jpg

IMG_20240804_074133.jpg

IMG_20240804_082143.jpg

بجلی کا بل جمع کروانے کے بعد میں کریانہ سٹور پر گیا۔ وہاں سے میں نے پانچ کلو کسان گھی پانچ کلو چینی چائے صابن مرچ مصالحہ وغیرہ وغیرہ تمام سامان لیا۔ جو کہ اب ایک مہینہ میرے اور بچوں کے لیے کافی ہے۔ سامان لینے کے بعد کریانہ سٹور کے پاس سبزی والی دکان تھی۔ تو میں نے وہاں سے دو کلو پیاز بھی لیے ۔تقریبا پیاز سمیت پانچ ہزار کا میں نے سامان لیا۔ اور لے کر واپس اپنے گھر آگیا ۔گھر آ کے میں نے آرام کیا۔

IMG_20240804_071841.jpg

پھر کچھ دیر بعد دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو دوپہر کو میری بیوی نے چنے والے چاول بنائے۔ جو کہ بہت ہی مزے کے بنے ۔ اور ساتھ رائتہ بنایا۔ دوپہر کو میں نے چاولوں کے اوپر رائتہ ڈال کر کھایا۔ اور مجھے بہت لطف آیا۔

IMG_20240804_162046.jpg

IMG_20240804_162648.jpg

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا۔ پھر میرے موبائل پر کچھ پیسے آگئے۔ میرے بھائی آرمی میں ہوتے ہیں۔ بھائی نے پیسے بھیجے تھے۔ جو کہ ہمیں گھر میں ضرورت تھی۔ تو میں بازار چلا گیا۔ بازار جا کے رحمان جیز کیش دکان پر گیا۔ وہاں جا کے میں نے 25 ہزار روپے نکلوائے۔ پیسے نکلوا کر میں واپس گھر آ گیا۔

جب میں گھر آیا تو کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی ۔تو پھر شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو شام کا کھانا میں نے دودھ اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ شام کا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی ۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔اس کے بعد میں آرام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...


1.gif

TEAM 7

Congratulations, your post has been successfully curated by Team 7 via @𝐢𝐫𝐚𝐰𝐚𝐧𝐝𝐞𝐝𝐲