رمضان

in hive-120412 •  3 years ago 

FB_IMG_1619086963544.jpg

ممکن ہے یہ رمضان آپ کی زندگی میں وہ سکون لائے جو
کبھی ملا نہ ہو، وہ سکون جو روح کو قرار دے، جس میں رب اپنے عشق کی انتہا دے!
ممکن ہے یہ رمضان آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر دے، وہ خوشیاں جس کا آپ کو کب سے انتظار ہے!
ممکن ہے جس چیز کے لئے آپ ترسے ہو جس چیز کی کمی ستاتی ہو وہ اس رمضان کی دعاؤں میں مل جائے، وہ تہجد کی نمازوں میں مل جائے، ممکن ہے جو آپ کی محبت ہو اللّٰه اسے تمہارا نصیب بنا دے، ممکن ہے جس معجزے کے انتظار میں آپ بیٹھے ہو وہ معجزہ اس رمضان میں ہو جائے، ممکن ہے آپ کے خوابوں کی تعبیر اس رمضان میں مکمل ہو جائے!
ممکن ہے جس خواہش کا آپ نے شدت سے انتظار کیا ہو وہ اس رمضان میں پوری ہو جائے، ممکن ہے جو دکھ آپ نے جھیلے ہیں وہ سکھ میں بدل جائیں، وہ راحتوں میں بدل جائیں!
اللّٰه سب جانتا ہے اسے آپ کے ہر دکھ کی خبر ہے!
ممکن ہے رب آپ کے لئے یہ رمضان مبارک بنا دے، ممکن ہے ایک چیز جو آپ نے رب سے مانگی ہو وہ صرف ایک دعا کی دوری پر ہو، ممکن ہے اس رمضان میں اللّٰه آپ کی دعاؤں پر "کن" کہہ دے! ♥️
اللّٰه ربّ العزت اس رمضان ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!