(آدابِ مجلس)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210315-WA0018.jpg
Source

(آدابِ مجلس)

مدرسہ، مسجد، وعظ و تقریر ہو یا شادی وغیرہ کی محفل میں جائیں تو سب سے پہلے وضو کرکے جائیں۔

بدن سے پسینے کی بدبو آرہی ہو تو غسل بھی کرلیں، صاف ستھرے کپڑے پہن لیں، اور اگر ہو سکے تو خوشبو بھی لگا لیں۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریقہ تھا، اور اسی کی آپ نے ہدایت فرمائی ہے۔

اور اسکا پورا خیال رکھیں کہ آپ کے منہ سے کسی قسم کی بدبو نہ آئے۔

ہمارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جوڑا اچھا کپڑا رہتا تھا، جب کوئی خاص اجتماع ہوتا، مثلاً دوسرے ملکوں کے ایلچی آتے تو آپ اسکو پہنتے تھے۔

اور کسی مجلس میں جائیں تو یہ کوشش ہرگز نہ کریں کہ جیسے بھی ہیں اندر چلے گئے، بلکہ کنارے پر جہاں جگہ خالی ہو وہاں بیٹھ جائیں۔

مجلس میں بیٹھ کر کانا پھوسی نہ کریں، مجلس میں جو کچھ کہا جائے اس پر پوری توجہ رکھیں۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

@tipu curate