(یہ بڑی فضیلت والے ہیں)
اس حدیث سے اس طرف اشارہ فرما دیا کہ غریب اور مسکین لوگوں کو کم حیثیت اور کم رتبہ سمجھ کر اُن کی حقارت دل میں مت لاؤ۔
اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے یہاں ان کی بڑی فضیلت ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان لانے والے صحابہ کرام میں ہر طرح کے لوگ تھے۔
بلکہ زیادہ تعداد ایسے حضرات کی تھی جو مالی اعتبار سے بڑی حیثیت نہیں رکھتے تھے، اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں سب مل کر بیٹھا کرتے تھے۔
ایک طرف حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللّٰہ عنہ اور عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ بیٹھے ہیں۔
جو بڑے صاحب ثروت اور دولت مند تھے، اور دوسری طرف حضرت بلال حبشی رضی اللّٰہ عنہ، سلمان فارسی اور صہیب رومی رضی اللّٰہ عنہم بھی بیٹھے ہیں۔
جو کبھی دو دو تین تین وقت کے فاقے سے ہوتے تھے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کی طرح صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
جزاک اللّہ