(بیوی کی دلجوئی سنت ہے)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210706-WA0009.jpg
Source

(بیوی کی دلجوئی سنت ہے)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوستی کا حق اس طرح ادا فرمایا کہ کہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات اور دراجات عالیہ کہ ہر وقت اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق قائم ہے۔

اور ہم کلامی ہو رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ازواج مطہرات کے ساتھ دلداری اور دلجوئی اور حسن سلوک کا یہ عالم تھا کہ رات کے وقت حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کو گیارہ عورتوں کا قصہ سنا رہے ہیں کہ یمن کے اندر گیارہ عورتیں تھیں۔

انہوں نے آپس میں یہ طے کیا تھا کہ وہ سب ایک دوسرے کو اپنے اپنے شوہروں کی حقیقی اور واقعی حالت بیان کریں گی۔

یعنی ہر عورت یہ بتائے گی کہ اس کا شوہر کیسا ہے؟ اس کے اوصاف کیا ہیں؟

ان گیارہ عورتوں نے اپنے شوہروں کے اوصاف کس وضاحت اور بلاغت کے ساتھ بیان کئے ہیں کہ ساری ادبی لطافتیں اس پر ختم ہیں۔

وہ سارا قصہ حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کو سنا رہے ہیں۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!