(بارش کی قسمیں)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210609-WA0013.jpg
Source

(بارش کی قسمیں)

حضرت ابو موسیٰ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

اللہ تعالیٰ نے مجھے جس علم و ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے، اس کی مثال اس بارش کی طرح ہے، جو کسی زمین پر خوب برسے۔

اور جس زمین پر بارش برسی وہ تین طرح کی تھی۔

۱) اس کا ایک ٹکڑا عمدہ تھا جس نے پانی کو اپنے اندر جذب کر لیا، پھر خوب گھاس اور سبزہ لگایا۔

۲) زمین کا ایک دوسرا ٹکڑا سخت تھا، جس نے پانی کو جذب تو نہیں کیا لیکن اس کے اوپر پانی جمع ہوگیا، اللّٰہ تعالیٰ نے اس سے لوگوں کو بھی نفع پہنچایا۔

انہوں نے خود بھی پیا، جانوروں کو بھی پلایا اور کھیتوں کو بھی سیراب کیا۔

۳) وہ بارش زمین کے ایسے ٹکڑوں پر بھی برسی جو چٹیل میدان ہی تھے جس نے نہ پانی جمع کیا اور نہ ہی گھاس اگائی۔

اسی طرح لوگ بھی تین قسم کے ہوتے ہیں۔

پہلی مثال اس شخص کی ہے جس نے دین میں سمجھ حاصل کی، اور جس ہدایت کو دے کر اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے اسے اس ہدایت سے نفع پہنچایا۔

اس نے خود بھی سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایا۔

دوسری مثال اس شخص کی ہے جس نے خود تو فائدہ نہیں اٹھایا مگر دوسرے لوگوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا۔

تیسری مثال اس شخص کی ہے جس نے اس کی طرف سے اٹھا کر بھی نہ دیکھا اور نہ اللّٰہ تعالیٰ کی اس ہدایت کو قبول کیا جس کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے۔

IMG-20210609-WA0014.jpg
Source

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!