(بری صحبت)
جس طرح لوہار کی بھٹی کا اثر کپڑوں پر پڑتا ہے، ایسے ہی برے آدمی کے پاس بیٹھنے کا اثر دل پر پڑتا ہے۔
بری صحبت کی مثال یہ ہے کہ ایک لڑکا لوہار کی دُکان پر بیٹھ گیا تھا، وہاں کوئلے پڑے ہوئے تھے، اور بھٹّی دہکائی جا رہی تھی کوئلوں کے گرد کپڑوں پر پڑگئے اور ایک کوئلہ بھٹّی میں پڑ کر ایسا چٹخا کی اس کے پتنگے اس لڑکے کے کپڑے پر آئے، جس سے کپڑوں میں چھید ہوگئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! جہاں تہمت اور بدنامی کا خطرہ ہو اس کے پاس مت جاؤ۔
جس طرح برائی سے بچنا ضروری ہے، ایسے ہی بدنامی سے بچنا بھی ضروری ہے۔
جزاک اللّہ۔