(دنیا کا پہلا انسان)
حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے دنیا میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے آدم علیہ السلام کو بے ماں باپ کے پیدا کیا۔
آپ دنیا کے پہلے انسان ہیں، پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی بیوی حضرت حوّا رضی اللہ عنہا کو پیدا کیا اور حکم دیا کہ تم دونوں جنت میں رہو۔
ایک زمانے تک آپ اور آپ کی بیوی جنت میں رہے، پھر حکم الٰہی سے زمین پر آنا ہوا۔
یہاں آنے کے بعد حضرت حوا سے بیٹا بیٹی پیدا ہونا شروع ہوئے، جب اولاد کی تعداد زیادہ ہوگئی تو حضرت آدم علیہ السلام نے ان کو کئی جگہوں پر بسایا۔
پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی اولاد کو بہت سے بیٹے اور بیٹیاں دیں۔
اس طرح زمین پر آپ کی جڑ سے چاروں طرف انسانی آبادی پھیل گئی، دنیا بھر کے سارے انسان آپ ہی کی اولاد ہیں۔
آپ سب کے باپ ہیں، مگر آپ کا کوئی باپ نہیں، دنیا میں سب سے پہلے آپ کو اللہ تعالیٰ نے پیغمبر بنایا آپ کو ساری زمین کی سلطنت عطا فرمائی۔
آپ زمین پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاکم بن کر رہے، اللہ تعالیٰ آپ کو سات زبانوں کا علم دیا تھا۔
آپ عربی، فارسی، رومی، سریانی، عبرانی، انگریزی، پنجابی، مراٹھی، یونانی، جرمنی، چینی، جاپانی، ترکی، اردو، ہندی وغیرہ، دنیا کی تمام بولیاں جانتے تھے۔
جزاک اللّہ۔