(دوزخ کیا ہے؟)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210520-WA0007.jpg
Source

(دوزخ کیا ہے؟)

دوزخ بھی ایک مقام ہے، جہاں طرح طرح کے عذاب ہونگے۔

آگ کے دہکتے ہوئے انگارے ہونگے، انگارے ایسے بڑے بڑے جیسے جلتے ہوئے پہاڑ۔

لوہے کی زنجیریں ہوں گی جن میں دوزخیوں کو جکڑا جائے گا، سانپ بچھو اور بڑے بڑے اژدہے ہوں گے جو ڈستے رہیں گے، پینے کے لئے راد پیپ اور سڑا ہوا خون ہوگا، کھانے کے لئے کانٹوں دار کڑوا پھل۔

سب سے بڑا عذاب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہوں گے، کسی فریاد کی شنوائی نہ ہوگی اور شنوائی بھی ہوگی تو مدّتوں بعد۔

ہر ایک دوزخی موت موت پکارے گا مگر موت کو خود موت آ چکی ہوگی۔

گناہ گار ، بدکار، ظالم، جھوٹے اور دغاباز لوگ دوزخ میں جائیں گے۔

ایمان یا اسلام کا یہ فائدہ ہوگا کہ گناہوں کی سزا پاکر اُن کو چھٹکارا مل جائے گا، اور جو ایمان سے محروم رہے گا، وہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں برے کاموں سے بچائے۔

آمین۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!