(پیغامِ حق)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210405-WA0003.jpg

(پیغامِ حق)

اس اُمت کی زندگی میں مرکزی حیثیت اس دن کو حاصل ہوئی جس دن غار حرا میں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد اس کتاب کا پہلا پیغام کیا۔

اس کے بعد وقتاً فوقتاً یہ پیغام نازل ہوتا رہا، وہ پیغام جو صرف ایک شخص کی زبان سے جاری ہوا تھا اور جس پر لبیک کہنے والے مٹھی بھر لوگ تھے۔

جو غلام، کمزور اور غریب تھے، جو عرب کے بڑے بڑے سردار یا بہت پڑھے لکھے لوگ بھی نہیں تھے، جن کے پاس نہ دولت کے ڈھیر جمع تھے اور نہ سرداری کی کلا ہیں اُن کے سروں پر سجی ہوئی تھی۔

اس پیغام کی پہلی پکار پر بس یہی مٹھی بھر لوگ جمع ہوئے تھے۔

تب کون کہہ سکتا تھا کہ غار حرا میں سنی جانے والی یہ آواز، چند ہی برسوں میں دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک گونجے گی۔

اس پیغام کو خلوص نیت اور خلوصِ عمل سے ماننے والے افراد، دنیا کے امام اور لیڈر بن جائیں گے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

jazak ALLAH...... very very very nice work Ma SHA ALLAH.... MAY ALLAH TALLAH grant you a big success in the preaching of HAQQ and you may get a big REWARD in hereafter of this work ameen..
ma sha ALLAH MA SHA ALLAH... I m impressed

Shukrya🙂