(چغلی)
غیبت کی طرح چغلی بھی بہت خراب مرض ہے، اور ایسا ذلیل گناہ ہے کہ اس سے خاندان تباہ ہو جاتے ہیں۔
پورے ملک برباد ہو جاتے ہیں۔
چغل خور جھوٹی سچی باتیں بنا کر ایک دوسرے کے خلاف بھڑکاتا ہے۔
یہاں تک کہ آپس کے تعلقات ختم ہو جاتے ہیں۔
اور لڑائی کی نوبت آ جاتی ہے، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو چغلی جیسے ذلیل گناہ سے بچائے، آمین۔
جزاک اللّہ۔