(چغل خوری)
چغل خوری سخت عیب ہے، کبھی کبھی اس سے بڑا فتنہ فساد برپا ہو جاتا ہے۔
لوگوں کو ناحق تکلیف اور نقصان پہنچتا ہے، جب چغل خور کی قلعی کھل جاتی ہے تو اس کو بے حد ندامت اٹھانی پڑتی ہے۔
چغل خوری یہ ہی نہیں کہ ایک کی بات دوسرے سے جا لگا دی بلکہ کسی شخص کا کوئی کام ہو جس کے ظاہر کرنے سے اس کے دل میں تکلیف پہنچے، اسکا ظاہر کرنا بھی چغل خوری ہے۔
ہاتھ آنکھ کے اشارے سے اور لکھنے سے بھی ہو سکتی ہے۔
چور کی چوری یا دغا باز کی دغا بازی کا ظاہر کرنا، چغل خوری میں داخل نہیں ہے۔
ایسی باتوں کا ظاہر کرنا بے شک روا ہے، کیونکہ اُن کے چھپانے سے لوگوں کا نقصان ہوتا ہے۔
چغل خور کی بات پر کبھی یقین نہ لاؤ، اُسکے کہنے سے کسی کی طرف بدگمانی مت کرو۔
آپ کے روبرو کسی کی چغلی کرے تو منع کر دو اور سمجھا دو کہ یہ بات برا کام ہے۔
اگر آپ جانتے ہو کہ فلاں شخص چغل خور ہے تو اس کا عیب اور لوگوں کے سامنے بیان نہ کریں، اگر آپ بیان کرو گے تو اسی طرح آپ بھی چغل خور بن جاؤگے۔
جزاک اللّہ۔