(جہاد کی قسمیں)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210628-WA0004.jpg
Source

(جہاد کی قسمیں)

جب جہاد کے معنی محنت، سعی بلیغ اور جدوجہد کے ہیں، تو یہ نیک کام اس کے تحت آئے گا، اہل تصوف کے یہاں جہاد کی سب سے اعلیٰ قسم خود اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا ہے، اور اسی کا نام اُن کے یہاں جہاد اکبر ہے۔

بڑا جہاد بندے کا اپنے نفس کی خواہشوں سے لڑنا ہے، حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

بہترین جہاد یہ ہے کہ تم خدا کے لئے اپنے نفس اور اپنی خواہش سے جہاد کرو۔

قرآن کریم میں اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا:
جو کوئی محنت کرتا ہے محنت اٹھاتا ہے، وہ اپنے ہی نفس کے لئے جہاد کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ تو جہاں والوں سے بے نیاز ہے۔

اور ایک جگہ فرمایا ہمارے کام میں یا خود ہماری ذات کے حصول میں یا ہماری خوشنودی کی طلب میں جو جہاد کرے گا، محنت اٹھائے گا ہم اس کے لئے اپنے تک پہنچنے کا راستہ صاف کر دیں گے اور اس کو اپنی راہ آپ دکھائیں گے، یہی مجاہدہ کامیابی کا زینہ اور روحانی ترقیات کا وسیلہ ہے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!