(جہیز ایک بری رسم ہے)
آج کے دور میں ہم بہت سی رسم و رواج کو ایجاد کر چکے ہیں، جو بالکل ہی فضول ہے، اور ان کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
ان رسم و رواج میں سے ایک سب سے بری رسم جہیز ہے، جسے آج لوگوں نے بہت عام کر دیا ہے۔
ہمیں اس سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی اس کے نقصانات کے بارے میں بتانا چاہئے۔
یہ ممکن تو نہیں کہ چند دنوں میں اس رسم سے نجات پا لیں، لیکن کوشش تو کی جا سکتی ہے کہ کم از کم ہم اسے چھوڑنے کی کوشش کریں۔
اگر آپ بھی اس رسم کو برا سمجھتے ہیں تو اپنی شادیوں میں اس رسم سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔
جزاک اللّہ۔