(جمعہ کے دن کے کچھ اہم عمل)
جمعہ کے دن کو باقی دنوں پر فضیلت حاصل ہے اس دن کو ہمیں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
ہمیں اس دن خود کو پاک و صاف رکھنا چاہیے، جسمانی اور روحانی دونوں اعتبار سے، ایسا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
جسمانی اعتبار سے پاک ہونے کے لئے غسل کیا کرو، پر روحانی اعتبار سے خود کو پاک رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔
اس دن اگر سورہ کہف کی تلاوت کرلی جائے تو اس کی بڑی فضیلت ہے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
آپ سب ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
جزاک اللّہ۔