(متکبّر کی مثال)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210530-WA0005.jpg
Source

(متکبّر کی مثال)

عربی زبان کی ایک عجیب اور حکیمانہ مثل ہے۔

جس کا ترجمہ یہ ہے کہ متکبّر کی مثال اس شخص کی سی ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہو، اور وہ بلند ہونے کی وجہ سے دوسروں کی چھوٹا سمجھتا ہے۔

اور دوسرے اس کو چھوٹا سمجھتے ہیں، تو متکبّر جب کبھی وہ دوسرے پر نگاہ ڈالے گا تو اس کے دل میں دوسروں کی حقارت آئے گی۔

اور کسی بھی مومن کے اوپر ، مومن تو کجا، کافر کے اوپر بھی حقارت کی نگاہ ڈالنا گناہ کبیرہ ہے۔

اب جو شخص متکبّر ہوگا وہ دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھے گا، اور جتنے انسانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھے گا، اتنے ہی گناہ کبیرہ اس کے نامہ اعمال میں بڑھتے چلے جائیں گے۔

پھر متکبّر جب دوسروں سے بات کرے گا تو ایسے کرخت انداز میں بات کرے گا جس سے دوسرے کا دل ٹوٹے۔

اور کسی مسلمان کا دل توڑنا بھی گناہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے، آمین۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Saludos 🤗 Al pueblo árabe desde Venezuela 🇻🇪 buena reflexión creo que además de interesante el pueblo árabe tiene algo especial es una cultura y pueblo milenario mis respetos y admiración después de tantos siglos sus raíces están hoy en distintos países como el mío 🇻🇪 👍.

Dios los bendiga