(نماز کے تین حصے ہیں)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210821-WA0000.jpg
Source

(نماز کے تین حصے ہیں)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز کے تین حصے ہیں۔

یعنی نماز کا پورا ثواب ان تین حصوں کے صحیح ادا کرنے پر ملتا ہے۔

پاکی حاصل کرنا تہائی حصہ ہے، رکوع تہائی حصہ ہے، اور سجدہ تہائی حصہ ہے۔

جو شخص نماز آداب کی رعایت کے ساتھ پڑھتا ہے اس کی نماز قبول کی جاتی ہے اور اس کے سارے اعمال بھی قبول کیے جاتے ہیں۔

جس کی نماز صحیح نہ پڑھنے کی وجہ سے قبول نہیں ہوتی اس کے دوسرے اعمال بھی قبول نہیں ہوتے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی۔

اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو انہیں آواز دے کر فرمایا: یا فلاں اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرو! نماز کو اچھی طرح سے پڑھو۔

کیا تم ہے سمجھتے ہو کہ میں تم کو نہیں دیکھتا؟

میں اپنے پیچھے کی چیزوں کو بھی ایسا ہی دیکھتا ہوں جیسا کہ اپنے سامنے کی سامنے کی چیزوں کو دیکھتا ہوں۔

اپنی نمازوں کو اچھی طرح پڑھا کرو، رکوع اور سجدوں کو پورے طور پر ادا کیا کرو۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیچھے کی چیزوں کو دیکھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ہے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!