(روزے کی قسمیں)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210504-WA0006.jpg
Source

(روزے کی قسمیں)

روزے کی آٹھ قسمیں ہیں۔
۱) فرض معیّن
۲) فرض غیر معین
۳) واجب معیّن
۴) واجب غیر معیّن
۵) سنت
۶) نفل
۷) مکروہ
۸) حرام

فرض معیّن روزے وہ ہیں جو سال بھر میں ایک مہینہ یعنی رمضان المبارک کے روزے ہیں۔

اگر کسی عذر کی وجہ سے یا بلا عذر رمضان المبارک کے روزے چھوٹ جائیں تو ان کی قضاء کے روزے فرض غیر معیّن ہیں۔

واجب معیّن یعنی نذر معیّن کے روزے جیسے کسی خاص دن یا خاص تاریخ کے روزے رکھنے کی منت ماننے سے اُس دن یا ان تاریخ کے روزے واجب ہو جاتے ہیں۔

کفاروں کے روزے اور نذر غیر معیّن کے روزے واجب غیر معیّن ہیں، جیسے کسی نے منت مانی کہ اگر میں اول نمبر سے پاس ہوگیا تو خدا کے واسطے تین روزے رکھوں گا۔

روزوں میں سنت کوئی روزہ نہیں ہے، لیکن جن دنوں کے روزے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے رکھنے یا انکی ترغیب دینی ثابت ہے انہیں سنت کہتے ہیں، جیسے عاشورے کے روزے، اور عرفہ کے روزے۔

فرض اور واجب اور سنت روزوں کے بعد تمام روزے نفل ہیں۔

مکروہ روزے یہ ہیں، صرف سنیچر کے دن کا روزہ، صرف عاشورے یعنی دسویں تاریخ کا روزہ، عورت کو بغیر اجازت خاوند کے نفلی روزہ رکھنا۔

سال بھر میں پانچ روزے حرام ہیں، عید الفطر اور عید الاضحی کے روزے، اور ایّام تشریق کے تین روزے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!