(تہجد کی نماز)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210619-WA0013.jpg
Source

(تہجد کی نماز)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر رحمت نازل فرمائیں جو رات کو اُٹھ کر تہجد پڑھے، پھر اپنی بیوی کو بھی جگائے اور وہ بھی نماز پڑھے۔

اور اگر نیند کے غلبہ کی وجہ سے وہ نہ اٹھی تو اس کے منہ پر پانی کا ہلکا سا چھینٹا دے کر جگا دے۔

اور اسی طرح اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحمت نازل فرمائیں جو رات کو اُٹھ کر تہجد پڑھے پھر اپنے شوہر کو جگائے اور وہ بھی نماز پڑھے، اگر وہ نہ اٹھے تو اس کے منہ پر پانی کا ہلکا سا چھینٹا دے کر اُٹھا دے۔
(نسائی)

اس حدیث کا تعلق اس شوہر بیوی سے ہے جو تہجد کا شوق رکھتے ہوں اور اس طرح اٹھانا اُن کے درمیان ناگواری کا سبب نہ ہو۔

ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی رات میں اپنے گھر والوں کو جگاتا ہے۔

اور شوہر بیوی دونوں تہجد کی کم از کم دو رکعت پڑھ لیتے ہیں تو ان دونوں کا شمار کثرت سے ذکر کرنے والوں میں ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں تہجد پڑھنے کی اور خشوع وخضوع سے نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

IMG-20210619-WA0014.jpg
Source

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!