(توحید)
اللہ اس ذات کا نام ہے جو واجب الوجود ہے اور صفات کمالیہ اس میں موجود ہیں۔
واجب الوجود ایسی ہستی کو کہتے ہیں یا ایسی موجود شے کو کہتے ہیں، جس کا وجود ضروری ہو اور اس کا عدم محال ہو۔
جو واجب الوجود ہوگا وہ ہمیشہ سے ہوگا اور ہمیشہ رہے گا، نہ اس کی ابتداء ہوگی نہ انتہا۔
اور کسی وقت اس کی نیستی نہ ہو سکے گی اور وہ خود بخود موجود ہوگا، کیونکہ جو چیز کسی دوسرے کے پیدا کرنے سے پیدا ہو اور وجود میں آئے وہ واجب الوجود نہیں ہو سکتی۔
پس اسلام کی تعلیم کے مطابق اللّٰہ تعالیٰ واجب الوجود ہے۔
اس کے سوا عالم کی کوئی چیز واجب الوجود نہیں۔
جزاک اللّہ۔