The Diary Game 15/03/2021 Today is my first diary I have written

in hive-133716 •  4 years ago  (edited)

![IMG_20210105_200259.jpg](UPLOAD FAILED)
السلام وعلیکم . دوستو کیا حال ہے خداوند کریم سے دعا ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے. آج صبح جب آنکھ کھلی تو صبح کی اذان ہو رہی تھی. میں نے وضو کیا اور صبح کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد مسجد کی طرف چلا گیا. الحمداللہ صبح کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی خدا کے حضور تمام انسانوں کی خیریت سلامتی کے لیے دعا کی. نماز ادا کرنے کے بعد شہر کے شمال میں ایک چھوٹا سا خوبصورت پارک ہے اس کی سیر کے لئے چلا گیا. پارک میں خوبصورت پھولوں اور پھلوں کے چھوٹے چھوٹے درخت ہیں جنہیں دیکھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے. تقریبا 20 منٹ تک پارک میں سیر کرنے کے بعد گھر کو واپس آگیا. چائے انڈا اور دودھ دہی کے ساتھ صبح کا ناشتہ کیا. ناشتہ کرنے کے بعد بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے چلا گیا. بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد گھر واپس آ کر کپڑے تبدیل کیے اور دکان کے لیے روانہ ہو گیا دکان اوپن کرنے کے بعد دکان کا روٹین ورک شروع کیا. شادی کی فلم ایڈ کرنے کے لیے دولہا اور دلہن کی فوٹو تیار کی. فلم کو مکسنگ کرنا شروع کر دیا ایک فلم تقریبا 2 سے 3 گھنٹے میں تیار ہوتی ہے دکان پر فوٹو بنوانے کے لیے بھی کسٹمر دکان پر آتے رہتے ہیں. کیوں کے میں فوٹوگرافر کے کام سے منسلک ہو. اس لیے لوگ اپنے بیوی بچوں کی خوبصورت بنانے کے لئے میرے پاس تشریف لاتے ہیں اور میں انہیں خوبصورت اور دیدہ زیب تصویریں بنا کر دیتا ہوں اپنے شہر کا نام ور فوٹوگرافر ہوں. دو بجے کے قریب کچھ دوست مجھ سے ملنے کے لئے آگئے اور ہم دوستوں نے دوپہر کا کھانا کیا اور گپ شپ لگائیں. اور ہم سب دوستوں نے مل کر شام کا پروگرام بنایا. آج شام کو کس چیز کے پارٹی کرنی ہے. اور سب دوستوں نے مل کر تکہ کا پروگرام بنایا. اور سب دوستوں نے رات سات بجے کا پروگرام بنایا. اور میں دوبارہ اپنے دکان کے کاموں میں مصروف ہوگیا تقریبا ساڑھے چھ بجے کے قریب میں نے دوکان کو بند کیا. اور پارٹی کی مقررہ جگہ پر پہنچ گیا ہمارے علاقے میں اقبال ہوٹل بہت مشہور ہے ان کے بنائے ہوئے تکے پورے علاقے میں مشہور ہیں تقریبا ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہماری تک کہ پارٹی شروع ہوگی سب دوست پارٹی انجوائے کرنے لگے مچھلی کے کباب اور چکن کے تکے کھائے جو کہ بہت زیادہ لذیذ بنے ہوئے تھے سلاد اور رائتے وافر مقدار میں موجود تھا. دوستوں نے سبز چائے انجوائے کی. پارٹی کے بعد میں نے اپنے بچے کے لئے بازار سے کچھ فاسٹ فوڈ خریدا. جس میں شوارما. چکن برگر. اور انڈہ برگر شامل تھا. میرے تمام بچے فاسٹ فوڈ بہت شوق سے کھاتے ہیں. اور میں ہمیشہ ان کی خواہشات پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں. اور پھر میں نے چھوٹے بیٹے کے لیے آئس کریم خریدیں میرا چھوٹا بیٹا آئسکریم بہت شوق سے کھاتا ہے. میں نے اپنی بیگم کے لئے کچھ ایپل اور اورنج خریدے. اور اپنی بڑی بیٹی کے لیے گول گپے لیے اور یہ سارا سامان لے کر گھر کو روانہ ہو گیا. یہ تمام چیزیں دیکھ کر میرے بچے بہت خوش ہوئے. اور انہوں نے اپنی پسند کی چیزیں مزے لے لے کر کھائ. اور پھر میں بچوں کے ساتھ ٹی وی لاؤنج میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے لگا 9 بجے کی خبریں سننے کے بعد میں نے ٹی وی کو آف کر دیا. بچوں کو سکول ہوم ورک میں مدد کرنے لگا. اور اپنے چھوٹے بیٹے کو ٹیبل یاد کروائے اس کے بعد میری بیوی نے گرما گرم چائے پیش کی. میں نے بڑے مزے کے ساتھ انجوائے کی دوستو یہ تھی میرے سارے دن کی مصروفیات. دعا میں یاد رکھنا اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو

Peace be unto you . How are you friends?

I pray to God that you will all be well. When I opened my eyes this morning, the morning call was being made. I performed ablution and went to the mosque for morning prayers. Praise be to Allaah. Prayed for the well-being of all human beings. After praying went for a walk to a small beautiful park in the north of the city. The park has beautiful flowers and small fruit trees which are very soothing to the heart. Returned home after walking in the park for about 20 minutes. Breakfast with tea egg and yogurt. After breakfast the children went to drop out of school. After the children left school, they returned home, changed their clothes and left for the shop. After opening the shop, they started the routine work of the shop. Made photos of the bride and groom to ed the wedding movie. I started mixing the film. A film is made in about 2 to 3 hours. Customers keep coming to the shop to take photos. Why I get involved in the work of a photographer. That's why people come to me to beautify their wives and children and I make them beautiful and elegant pictures. I am a renowned photographer of my city. About two o'clock some friends came to see me and we had lunch and gossiped. And all of us friends made the evening program together. What to party this evening. And all the friends together made a program of taka. And all the friends made a program at seven o'clock at night. And I got busy with my shop again. About six-thirty I closed the shop. And reached the destination of the party. Iqbal Hotel is very famous in our area. The teas made by him are famous all over the area. About 8:30 pm, the party will start. There were plenty of salads and raitas that were very tasty. Friends enjoyed green tea. After the party I bought some fast food from the market for my baby. In which Shawarma. Chicken Burger. And the egg burger was included. All my kids love to eat fast food. And I always try to fulfill their desires. And then I buy ice cream for my youngest son. My youngest son eats ice cream very fondly. I bought some apples and oranges for my wife. And he got a gossip for his eldest daughter and went home with all this stuff. My children were very happy to see all these things. And they ate the things they liked. And then I sat in the TV lounge with the kids and started watching the drama. After listening to the 9 o'clock news, I turned off the TV. The children began to help with school homework. And after reminding my younger son of the table, my wife offered him hot tea. It was my all day activities. Remember in prayer, may Allah Almighty be your supporter and helper
IMG_20210315_210601.jpg

IMG_20210315_210455.jpg

IMG_20210314_093926.jpg

IMG_20210314_090522.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!