💠اسلام و علیکم💠
اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم امید کرتا ہوں سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے اور بہت اچھے ہوں گے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے تمام دوستوں کو ہمیشہ ہنستا کھیلتا رکھے اور شاد و آباد رکھے ہمیشہ خوش رہیں کسی بھی دوست بھائی بہن کو کوئی تکلیف یا مصیبت کا سامنا نہ ہو جسے وہ برداشت نہ کرسکے تو ہم پر رحم فرمائے اللّٰہ رب العزت ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں آپس میں اتفاق نصیب فرمائے اور ہمیں اپنے والدین کا فرمانبردار بنائے اور ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب ہو میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ قیامت کے دن ہمیں اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن شفاعت نصیب فرمائے آمین ثم آمین
♦️صبح کا وقت♦️
دوستو میں معمول کے مطابق اپنا گزرا ہوا دن شیئر کر رہا ہوں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو میں کچھ دیر لڈو گیم کھیلتا رہا اس کے بعد میں نے اپنی چھوٹے بچوں والی مرغیوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اس کے بعد میں نے چائے پی اور چائے پینے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کو آج کیڑے مکوڑے والی سپرے کی دوا سے نہلانا تھا تو میں اپنے شہر کی ایک دوکان پر گیا وہاں سے سپرے کی ایک بوتل لی اور پھر گھر واپس آیا تو میں نے ایک بالٹی لی اور اس میں پانی ڈالا اس کے بعد میں نے سپرے اس بالٹی میں ملایا اور پھر میں نے مرغوں کو اس پانی میں ڈبویا تو کچھ دیر بعد میں نے یہ کام مکمل کر لیا اس کے بعد میں نے کچھ دیر لڈو گیم کھیلتا رہا
🌹دن بھر کی مصروفیات🌹
اور پھر جب دوپہر کا وقت ہوا تو میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نے اپنی چھوٹے بچوں والی مرغیوں کی دیکھ بھال کی انہیں اندر بند کیا اور باقی مرغوں کو پانی دیا اس کے بعد میں سو گیا اور کافی دیر بعد اٹھا تو کچھ دیر گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھا رہا اور پھر میں نے اپنے مرغوں کو روٹی کے ٹکڑے کھلائے اس کے بعد میں نے اپنے ایک کزن کو ساتھ لیا اور ہم میانوالی کی طرف روانہ ہو گئے کیونکہ وہاں پر میرا کچھ کام تھا تو جب ہم شہباز خیل شہر پہنچے تو ہم وہاں اپنے ایک دوست کے گھر چلے گئے اور کچھ دیر وہاں اس کے ساتھ گپ شپ کی اس کے بعد ہم میانوالی شہر پہنچے تو وہاں ہماری کافی دیر لگ گئی اس کے بعد ہم میانوالی رابی سینٹر پہنچنے تو وہاں پر کچھ کام تھا اپنے ایک دوست کی دوکان پر گئے کام کیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے
| |
جب ہم شہباز خیل موڑ پر پہنچے تو وہاں پر بریک لگائی اور وہاں سے ہم نے سموسے لیئے اور پھر گھر کی طرف واپس آئے تو میں نے اپنے کزن کو اس کے گھر چھوڑا اور پھر میں گھر واپس آیا تو شام کا کھانا تیار تھا تو میں نے کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اور پھر کچھ دیر موبائل یوز کیا اس کے بعد میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن انشاء اللہ کل ملیں گے ایک نئی ڈائری کے ساتھ کل تک کے لیے اللہ حافظ
Special Mention:
@haidermehdi || @vvarishayy || @hassanabid || @steemit-pak || @event-horizon|| @salmanwains||@booming04 ||@steemcurator01
Regard @hammad44
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Account operated by hassanabid
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for Reading my post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit