السلام علیکم ، دوستو کیا حال ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اپنے کاموں کو اچھے طریقے سے سرانجام دے رہے ہو ں۔دوستو آج میں اپ کو اپنی دن کی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرؤں گا کہ میں نے کس طرح آج کا دن گزارا۔سکولوں کی دو مہینوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اور سکول دوبارہ کھلے ہیں اور سکول کھولنے کا آج پہلا دن تھا میں اپنی روٹین میں واپس آیا ہوں اور صبح سویرے اٹھتے ہی میں نے سکول جانے کی تیاری شروع کر دی۔دس پندرہ منٹ کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا جس کے بعد میں واپس آگیا واپس آکر میں نے ناشتہ کیا اور چائے پینے کے بعد میں سکول جانے کے لیے تیار ہوگیا۔




ہم سب نے وہاں پر تھوڑی دیر کے لئے گپ شب لگائی۔ اتنے میں کھانا بھی آ چکا تھا ہم سب دوستوں نے بیٹھ کر کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے دوران ہم نے خوب انجوائے کیا ۔ کافی عرصے کے بعد ہم اکٹھے بیٹھ کر پارٹی کو انجوائے کر رہے تھے۔کھانا کھانے کے بعد ہم نے چائے پی پر چائے پیتے ہوئے ہم ایک دوسرے سے گپ شپ بھی لگا رہے تھے۔کھانا کھانے کے بعد ہم نے ہوٹل پر اپنا بل ادا کیا اور دوستوں سے اجازت چاہی۔میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور میرے دوست بھی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے تھے ۔جب میں گھر پہنچا تو تقریبا دن کے دو بج رہے تھے ۔گھر ا میں سو گیا اور سونے کے بعد میں نے چائے پی پر چائے پینے کے بعد جانوروں کو چرایا اور میں نے ان کو باندھ دیا شام کے وقت تھوڑی سی چہل قدمی کی اور گھر آکر کھانا کھایا کھانے کے بعد میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ۔امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔ میں اپنی ڈائری کا اختتام اس دعا کے ساتھ کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں رزق حلال عطا فرمائے اور ملک پاکستان کے اندر جو لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں اور ان کو کافی نقصان پہنچا ہے اللہ تعالی ان کے نقصان کا ازالہ عطا فرمائے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔



#special thanks
@hassanabid
@haidermehdi
@event.horizon
@vvarishay
Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit