betterlife My diarygame I spent the day almost at home and some flowers photography
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔
صبح کا وقت
اسلام علیکم میرے پیارے دوستو میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے بالکل خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
جب میری آنکھ کھلی تو صبح کی اذان ہو رہی تھی۔اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔ نماز ادا کرنے پہلے تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی،تلاوت کرنے کے بعد باجماعت نماز ادا کی اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آنے کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد میں نے نہا لیا اور پھر ناشتہ کرنے کے لیے کچن میں چلا گیا۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں اپنے بچوں کو لے کر اپنے کمرے میں چلا گیا۔کیونکہ آج بادل چھائے ہوئے تھے اور سردی بہت تھی اندر جا کر میں بچوں کے ساتھ بیڈ پر لیٹ گیا اور کمبل اوڑھ لیا اس طرح خود بھی سردی سے بچا رہا اور بچوں کو بھی بچائے رکھا۔
دوپہر کا وقت
تقریبا گیارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔اج کھانا تھوڑا جلدی بنا سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے بھوک بھی زیادہ تھی۔تو پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد میں نے اپنی بیٹی کو دوا دی کیونکہ وہ پچھلے چند دنوں سے بیمار ہے دوا لینے کے بعد میری بیٹی سو گئی۔اور میں اپنے ایک دوست کے پاس چلا گیا راستے میں ایک نرسری ہے جس کے پاس رک کر میں نے پھولوں کی فوٹو گرافی کی کیونکہ پھول مجھے بہت پسند ہیں۔ہم نے تقریبا ایک گھنٹہ گپ شپ کی اور ساتھ چائے بھی پی۔اس کے بعد میں اپنے دوست سے اجازت لے کر واپس گھر آ گیا۔
شام کا وقت
تقریبا ساڑھے تین بجے کے قریب چائے تیار ہو گئی پھر میں نےسب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی چائے پینے کے تھوڑی دیر بعد میں گیم دیکھنے چلا گیا۔وہاں جا کر تھوڑی دیر گیم دیکھی اور پھر میں گھاس کاٹنے کے لئے نکل گیا۔تقریبا دس منٹ بعد میں اپنے گھاس میں پہنچ گیا اور پھر گھاس کاٹنے لگا۔تھوڑی ہی دیر بعد میں نے گھاس کاٹ کر اپنے لوڈر پر لوڈ کردیا۔اس کے بعد گھر آ کر میں نے گھاس کا کترا کیا پھر اپنے جانوروں کو کمرے میں باندھ دیا اور ان کے آگے چارہ ڈال دیا۔کیونکہ بارش شروع ہوگئی تھی اس لیے جانوروں کو جلدی کمرے میں باندھ دیا۔میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit