شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اور اسکے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اللہ کے سوا کوئی ہمسر اور سانی نہیں ہے اللہ ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہنے والا ہے
میری دن کی مصروفیات
اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے آج میں کافی دن بعد اپنی ڈائری آپ لوگوں سے شیعر کر رہی ہوں پہلے کے کچھ دن کافی مصروف گزرے ہیں اور بیمار بھی ہوگیی تھی کافی آج طبیعت تھوڑی بہتر محسوس کر رہی ہوں تو سوچا آپ لوگوں سے ڈائری شیعر کروں میں نے اپنی اسٹیمٹس کے دوستوں کو کافی مس کیا آج میری صبح کا آغاز چار بجے ہوا جیسا کے ہم مسلمانوں کا عبادت کا مہینہ ہے ویسے تو سارے مہینے ہی عبادت کے ہوتے ہیں لیکن رمضان کو تو بہت اہم مہینہ قرار دیا گیا ہے اس مہینے میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں میں نے نماز تہجد ادا کی اور اسکے کچھ دیر کے بعد سحری کا وقت ہو گیا میں نے اور میری ساس نے سحری بنائی اور سب نے مل بیٹھ کر سحری کھائی اور ہم نے سحری کا وقت پورا ہونے سے پہلے سارے برتن سمیٹ کر دھو لئیے اتنے میں نماز فجر کا وقت ہو گیا میں نے ناز ادا کی اور اس سے پہلے اپنی دن کی دوائی بھی کھا لی اور روزہ رکھ لیا اسکے بعد میں نے کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت کی اور اپنے کمرے میں آکر سوگئی پھر میں تقریباً 7:30 بجے اُٹھی اور اپنے بیٹے کا ناشتہ بنایا اور اسے اسکول کے لئے تیار کیا اور اسکے بابا اسے اسکول چھوڑ کر آئے پھر میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ناشتہ کر وایا پھر میں نے گھر کے کچھ کام کیا اسکے بعد دوبارہ قرآن کی تلاوت کی اور پھر بچوں کے کھانے کے لئیے کچھ بنایا پھر میں نے نماز ظہر ادا کی اور اپنے بیتے کو ٹیوشن پڑھایا اور ساتھ اسکے دادا نے اسے قرآن پڑھایا پھر میں نے انکو سلا دیا اور خود بھی کچھ دیر سو گیی اسکے بعد میں نے نماز عصر ادا کی اور کچھ دیر تسبیح پر اللہ کے ناموں کا وِرد کیا اور پھر افطاری کی تیاری کی ہماری فیملی جوائنٹ ہے تو کافی سارا سامان ہو جاتا ہے کاٹنے اور پکانے کے لیے زیادہ دیر تو پکوڑوں کا سامان کاٹنے میں ہی لگتی ہے سامان بناتے بناتے کافی وقت گزر جاتا ہے مگر الحمداللہ افطاری کے وقت سے پہلے سارا سامان دستر خوان پر سجا ہوتا ہے اور سب نے بیٹھ کر افطار کیا اور اللہ کی رحمتیں اور نعمتیں دونوں کا شکر ادا کیا اللہ آپ سبکو اپنے حفظ و امان میں رکھیں ادھر میں اپنی ڈائری کا اختتام لکھتی ہوں جزاک اللہ 🌹
It's best to post the game diary, you also have to attach documentary evidence in the form of photos of the activity. I want to convey that to grow and develop on the platform requires integrity and commitment.
You must indicate this if you want to get support from the Community Curation Team or from a Community Curation account. If you ignore this, this is a waste.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit