شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اللہ بڑا رحیم ہے اور کریم ہے اللہ اس دنیا کا مالک ہے اور ہمیشہ سے ہمیشہ رہنے والا ہے
میری دن کی مصروفیات
اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے اور سردی انجوائے کر رہے ہوں گے جو سردی پہلے دسمبر کے اسٹارٹ میں ہوتی تھی وہ سردی اب دسمبر گزر جانے کے بعد اسٹارٹ ہو رہی ہے اسکا مطلب ہوا کے اس دفع دسمبر والی سردی ہمیں جنوری اور فروری میں دیکھنے کو ملے گی سردی انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو بھی سردی سے محفوظ رکھیں اور صحت کے ساتھ رہیں
آج میری صبح کا آغاز 6بجے ہوا میں نے نماز فجر ادا کی اور ناشتہ بنانے کی تیاری کی آج میں نے بچوں کے لیے ناشتہ میں سینڈوچ بنائے ہیں اور اپنے لئے انڈہ پراٹھا ناشتہ بنانے کے بعد ہم سب نے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا معمول کے مطابق میں نے برتن اُٹھائے کچن میں لے جا کر دھوے اور کچن صاف کیا اسکے بعد میں اپنی ساس امی کے ساتھ محلے کے ایک گھر جہاں کل ہی نئی نویلی دولہن آئی ہے اسے دیکھنے چلے گئے بچے بھی ہمارے ساتھ گئے تھے بچوں نے کافی انجوائے بھی کیا اسکے بعد ہم گھر آگئے
گیس بھی آگئی ہےآج میری ساس امی کی طبیعت بھی خراب ہے اللہ انکو صحت والی لمبی زندگی دیں تو سارا کام میں نے کرنا ہے میں نے دودھ گرم کرنے کے بعد پہلے روٹیاں بنا لی جائےاور اسکے بعدکھانے کا سالن بنا لیا آج میں نے آلو مرغی کا سالن بنایا ہے تھوڑی دیر بعد میرے شوہر دہی بھلے لے آئے میں نے بڑے شوق سے دہی بھلے کھائے
اسکے بعد میرے شوہر نے مجھے آفر کی کے ہم شام کا کھانا باہر کھائیں مجھے بڑی خوشی ہوئی میں نے کہا ہاں جی ضرور جائیں گے بچے بھی بہت خوش ہوئے میں نے جلدی جلدی سے گھر کا کام سمیٹا اور کھانا وغیرہ سب کو دے کر بچوں کے کپڑے وغیرہ نکالے اور جانے کی تیاری کی ہم نے آج بہت انجوائے کیا میں تصاویر آپ سے ضرور شیعر کروں گی
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کل پھر میں اپنی نئی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوں گی
جزاک اللہ