RE: Pick a Word, Paint a Story #05

You are viewing a single comment's thread from:

Pick a Word, Paint a Story #05

in hive-179660 •  19 days ago 

میرے خیال سے آپکی لکھاوٹ ہر پہلو سے کار آمد ہے ۔اور یوں سمجھیں کچھ بھی ادھورا نہیں چھوڑا ۔
آپ آخر پر ذندگی کو بہاؤ سے ملاتی ہیں ایک شعر مرزا اسد اللہ خاں غالب کا دیکھیے جس میں وہ دنیا کو بچوں کا کھیل کہتے ہیں ۔اور اس میں اتہار چڑھاؤ اسکی خوبصورتی میں اضافہ ہے ۔

بازیچہ اطفال ہے دنیا میں مرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

یہ تماشا دراصل ہمیں خیرو شر کی آگاہی دیتا ہے ۔
دوسرے پہلو سے اگر ایک لکھاری کیطرح آپ پر چھوڑوں کہ خدا نے ہمیں اختیارات بخش کر کچھ چیزوں میں ادھورا رکھا ہے ۔تاکہ ہم اسکی جستجو میں اٹھے ،گرے اور کچھ حاصل کریں۔
اب بات کرتے ہیں ۔

میرے خیال سے ایک لکھاری کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں ہر چیزیں آپ سے محوِ گفتگو ہے ۔اگر آپ اسے وقت دیں ۔
اور پیڑ دیکھ لیں آپکو سنیں گے ۔
دشت دیکھ لیں آپ سے بات کریں گے مگر بات تب ہے جب ان میں کھو جائیں اور ایک شاعر کیطرح بولنا جانتے ہو سب سے بڑھ کر ان کی کیفیات کو محسوس کرنا جانتے ہو ۔
اور ہر لمحہ آگے بڑھنے والے موضوع پر آپ الکمیسٹ ناؤل کے کردار سینٹیاگو کو دیکھ لیں ۔
اسکی ایک اچھی بات کہ وہ خواب ہی کیا جو پورا ہو جائے ! ۔اور پھر وہ ہی کہتا ہے خواب ذندہ رہنے کا مقصد ہیں ۔مطلب وہ یہ کہنا چاہتا ہے کہ ایک زندگی خوابوں سے جڑ کر ایک امید کی ڈور میں ڈوبی ہے ۔
اسکے علاؤہ انگلش لیٹریچر میں ایک کہانی جو کہ میں بہت پہلے پڑھ چکا ہوں "مووینگ فنگر " جس میں وہ ایک پورٹریٹ ایک عورت کی تصویر کیساتھ ذندگی بسر کرنے لگ پڑتا ہے ۔جو کہ میرے خیال سے دیکھا جائے تو سمجھانا چاہ رہا ہے کہ چیزوں کا جاندار یا بےجان ہونا ضروری نہیں آپ انکے رکنے یا چلے جانے سے ان سے دور نہیں ہوتے بس یہ آپ پر منحصر ہے آپکی ذندہ دلی اور اہمیت اور احساسات پر مبنی ہیں ۔
باقی آپ بجا فرماتی ہیں وہ زمین خشک ہو جاتی ہیں جہاں پانی نہ پہنچے ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

ایک کمنٹ میں آپ دو کتابوں اور ایک شاعر کا حوالہ دیں گے تو مجھے پسند تو آئے گا نا۔۔۔۔ بلاشبہ یہ کائنات ہم سے محو گفتگو ہے بات تو بس سمجھنے کی ہے کیونکہ خالق اکبر کہتا ہے ۔۔اس میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔ اور ہاں انسان بہت پیچیدہ مخلوق ہے محبت کرنے پہ آئے تو ایک تصویر کے سہارے زندگی گزار لے ۔ نہ کرنی ہو اطاعت تو بہتر حوروں کا لالچ بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

سلامت رہیں آپ