❣️اسلام علیکم 🥀
امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی الحمدللہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ سب بہن بھائیوں کا رمضان المبارک اچھے طریقے سے گزر رہا ہے۔ اور تمام احباب روضے بھی رکھ رہے ہوں گے۔ جو لوگ روضے رکھ رہے ہیں اللّٰہ تعالیٰ ان کو باقی تمام روضے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ اور جو بہن بھائی بیماری کی وجہ سے روضے نہیں رکھ سکتے اللّٰہ تعالیٰ ان تمام بہن بھائیوں کو صحت و تندرستی کی نعمت سے نوازے آمین ۔
میں اپنے آج کے دن کی ڈائری آپ لوگوں سے شیئر کرنے لگا ہوں لیکن اس سے پہلے میری آپ تمام بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس مہینے میں اپنے اردگرد کے لوگوں جا خاص خیال رکھا جائے۔ کیونکہ آپ تو روضے رکھ رہے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ آپ کے آس پاس کے کس گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہ ہو۔ تو مہربانی فرما کر اپنے اردگرد کے غریبوں کا خیال رکھیں اور انہیں حسب توفیق مدد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا ہامی و ناصر ہو۔ اب میں اپنی آج کی ڈائری شیئر کرنے لگا ہوں۔ امید ہے کہ آپ کو پسند ہے۔
صبح کا ٹائم
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے۔ تو میں الحمدللہ سارے روضے رکھ رہا ہوں۔ اس لیے میں آج صبح تین بجے اٹھا۔ میں سے منھ ہاتھ دھویا اور فریش ہوگیا۔ میری امی جان سحری کے لیے کھانا تیار کر رہیں تھیں۔ ابھی سحری کا وقت ختم ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ پڑا تھا۔ تو میں نے وضو کیا اور تحجد کی نماز کے لیے کھڑا ہوگیا۔ میں نے تحجد کے نوافل ادا کئے اور دعا مانگنے لگ گیا۔ اس کی بعد میری امی جان نے مجھے آواز دی اور سحری کرنے کے لیے بلالیا۔
میں نے سحی کا کھانا کھایا اور چائے وغیرہ پی۔ اس کے بعد میں سیر کے لیۓ باہر نکل گیا۔ میں باہر ہی تھا کہ سحری کا ٹائم ختم ہو گیا۔ میں نے روضہ کی نیت کرلی اور دعا مانگی۔ میں ابھی سیر کررہا تھا کہ فجر کی اذان شروع ہوگئی۔ میں مسجد چلا گیا۔ میں نے فجر کی نماز ادا کی اور واپس گھر آ گیا۔ گھر آنے کے بعد میں لیٹ گیا اور سوگیا ۔
کالج کی تیاری
میں صبح چھ بجے اٹھا۔ میں نے کالج جانا تھا اس لیے میں نے تیاری کرنی تھی۔ میں نے اپنی کالج کی وردی استری کی اور اپنے جوتے پالش کیے۔ اس کے بعد میں نہانے چلا گیا۔ میں نے نہا کر اپنے کالج کی وردی پہنی۔ اور بیگ اٹھا کر کالج کے لیے روانہ ہو گیا۔ میں اپنے قریبی بس سٹاپ پر کالج کی بس کا انتظار کر رہا تھا کچھ دیر بعد بس آگئی اور میں اس میں سوار ہو کرم کالج چلا گیا۔ ہمارے کالج میں سینڈ اپ امتحان ہورہے ہیں۔ میں نے پیپر دیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے لگ گیا۔ اس کے بعد چھٹی کا وقت ہوگیا اور سب دوست اپنی اپنی سواری پر گھر کی جانب روانہ ہو گئے۔ میں اور میرا دوست کالج کے باہر رکشہ میں بیٹھ کر اپنے گھر کی جانب روانہ ہو گئے۔
دوپہر کا وقت
دوپہر کے وقت میں نے مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ میں اور میرے محلے کے اور دوست بھی میرے ساتھ تھے۔جب ہم لوگ مسجد سے واپس آرہے تھے تو میرے دوست نے ہمیں اپنی بیٹھک میں بلالیا۔ ہم لوگ بیٹھے باتیں کررہے تھے۔ میں اور میرے دوست ہم پیپرز کے بارے میں باتیں کررہے تھے جوکہ اگلے مہینے میں شروع ہونے والے ہیں۔ اس
کے علاؤہ ہم محلے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں باتیں کررہے تھے۔ اور کچھ ملک کے موجود حالات اور سیاسی بات چیت بھی کی اس کے بعد میں گھر واپس چلا گیا اور نیند کی غرض سے سو گیا۔
💞 افطار
سارا دن روضہ رکھنے کے بعد افطار کے لیے دسترخوان پر بیٹھے ہوئے جو مسرت کا احساس ہوتا ہے وہ صرف روضہ دار ہی جانتے ہیں۔ افطار سے پہلے میں نے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی۔ علماء کرام کے مطابق افطار کے وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ میں نے دعا مانگی۔ مغرب کی اذان شروع ہو گئی۔ اور میں نے اپنی فیملی کے ساتھ افطاری کی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا
اس کے بعد میں مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے مغرب کی نماز ادا کی اور گھر واپس آگیا
سارا دن روضہ رکھنے کے بعد افطار کے بعد چٹ پٹی چیزوں کو کھانے کا دک کرتا ہے۔ میں نے لیز چپس اور کوکا کولا کی بوتل خریدی اور بہت مزے سے کھائیں۔ اس کے بعد میں عشاء کی نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے عشاء کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد قاری صاحب نے تروایح کی نماز شروع کروائی۔ میں نے تروایح کی نماز ادا کی اور گھر واپس آگیا۔
دوستوں کے ساتھ
عشاء کی نماز کے بعد میں گھر واپس آیا تو میں لیٹ گیا۔ تھوڑی دیر بعد میرے دوست کی کال آئی۔ اس نے کہا کہ باہر آؤ۔ میں باہر گیا تو میرے دو دوست موٹر سائیکل پر سوار ہوکر میرے دروازے کے باہر کھڑے تھے۔ وہ بولے کہ آؤ باہر چلتے ہیں۔ میرے منع کرنے کے باوجود بھی وہ مجھے لے کر ہی جانے والے تھے۔ تو دوستوں کی بات کو کیسے ٹال سکتے ہیں۔
میں اور میرے دوست باہر گھومنے پھرنے چلے گئے۔ پھر ہم لوگ ہمارے شہر کی ایک مشہور شوارما شاپ پر شوارما کھانے کے لیے چلے گئے۔ دن کو تو روضہ ہوتا ہے رات کو شوارما کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ ہم نے شوارما کھایا اور گھر واپس آگئے۔
یہ تھی میری آج کی ڈائری۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو رمضان المبارک کے روضے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اور میں ایک دفعہ پھر گزارش کررہا ہوں کہ اپنے اردگرد کے غریب لوگوں کو بھی اپنی سحری اور افطاری میں شامل کریں
اللّٰہ آپ سب کا ہامی و ناصر ہو
Cc,
i hope you will like my post.
Remember me in your prayers.