اسٹیم اٹ کلچر کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
دوستو میں آپ لوگوں کے ساتھ کل کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں صبح سویرے اُٹھا تو کچھ دیر تک لڈو گیم کھیلتا رہا اس کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا کچھ دیر مرغوں کے ساتھ گزری اس کے بعد میں نے دوکان پر جاناں تھا تو میں نے تیاری کی اور جب استاد محترم کے پاس پہنچا تو وہ گھر پر نہیں تھے ان کی فصل کو پانی لگ رہا تھا وہ مزدور کو چائے دینے کے لیے گیا ہوا تھا تو جب واپس آئے انہوں نے تیاری کرنے لگ گئے اور میری کچھ طبیعت خراب تھی تو میں قریبی ایک ڈاکٹر کے پاس چلا گیا وہاں سے انجیکشن لگوایا اور واپس ایا تو ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے
| |
| |
جب ہم دوکان پر پہنچے تو استاد محترم نے کہا کہ چائے والے کو فون کرو میں نے فون کیا اور کام میں مصروف ہو گئے سب سے پہلے مجھے استاد محترم نے کہا کہ وہ موبائل نکال کر دو جس کے بٹن کام نہیں کر رہے تھے وہ کافی دونوں سے پڑا تھا وہ اٹھا کر استاد محترم کو دیا اس کے بعد چائے پی اور پھر ایک موبائل استاد محترم ٹھیک کر رہے تھے وہ سگنل نہیں دیتا تھا اس کی سگنل آئی سی چینج کی پھر بھی نہیں چلا تو کافی دیر استاد محترم نے اس پر کام کیا مگر ٹھیک نہیں ہوا اس کے بعد دوپہر کا وقت تھا تو ہم کھانا کھانے کے لیے چلے گئے دوپہر کا کھانا معمول کے مطابق اسی ہوٹل پر بیٹھ کر کھایا اور واپس دوکان پر پہنچے تو بجلی نہیں تھی
تو میں نے اپنے دوست کی طرف جاناں تھا وہاں سے ایک موبائل کا بوکس اٹھانا تھا تو میں گیا بوکس اٹھایا جب واپس آیا تو اس وقت بجلی آ گئی اور کام میں مصروف ہو گئے تھوڑی دیر بعد مجھے استاد محترم نے ایک موبائل دیا اور کہا کہ اس کے ایل سی ڈی لے کر آؤ میں چلا گیا ایل سی ڈی لی واپس آیا تو تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد دوکان بند کی کیونکہ بازار جاناں تھا تو بازار میں ایک پنسار کے پاس پہنچے میرے استاد محترم کا جاننے والا تھا وہاں سے ہم نے جانوروں کی دو بنانے کے لیے کٹوی چیزیں لینی تھی کیونکہ اج کل جو بیماری جانوروں پر آئی ہوئی ہے اس کے لیے کٹوی چیزیں بہت مفید ہیں تو کافی دیر وہاں لگ گئی جب ہم نے سامان مکمل کر لیا تو وہاں سے چل پڑے
| |
| |
| |
اس کے بعد ایک اور کام سے جا رہے تھے تو راستے میں ایک پرندوں کی دوکان تھی وہاں سے بٹیر مل رہے تھے اور میرے استاد محترم
کو بٹیر پالنے کا بہت شوق ہے تو ہم وہاں رک گئے وہاں سے ایک بٹیر پسند کیا استاد محترم نے اور وہ کام چھوڑ دیا جس کے لیے جا رہے تھے اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم گھر پہنچے تو میری پسندیدہ چیز میٹھے چاول بن رہے تھے تو میں گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ کر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میرا ایک دوست آ گیا میں اس کے لیے موبائل لے کر ایا تھا وہ موبائل اٹھانے آ گیا اور کچھ دیر گپ شپ ہوتی رہی اس کے بعد میں نے کھانا کھایا اور پھر تھوڑی دیر میں انڈین پنجابی مووی دیکھتا رہا اور پھر میں سو گیا
Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan
Special Thanks @vvarishayy
@suboohi
Hi, @hammad44
Thank you so much for sharing your post at #steemit-culture community. We are extremely happy to see your post.
Thank you so much for taking part in #club5050.
Steem Power UP = 226.238
Transfer Out Steem = 90.533
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Join us on Discord
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Happy to read your post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit