Betterlife The Diary Game || 3 -11 -2022 || By hammad44||

in hive-180106 •  2 years ago  (edited)

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • دوستو آج ایک بار پھر میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں اج بھی صبح سویرے اُٹھا تو میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کرنا شروع کر میں نے مرغوں کو باجرے کے دانے ڈالے اس کے بعد گھر سے باہر کھلی ہوا میں کچھ دیر بیٹھ گیا اتنے میں میرے استاد محترم نے مجھے کہا کہ جلدی سے تیار ہو جاؤ اج جلدی جاناں ہے تو میں نے تیاری کی اور ہم روانہ ہو رہے تھے کہ گھر والوں نے کہا بچوں کو سکول لیتے جاؤ تو میں نے اپنے چھوٹے بھتیجوں کو ساتھ لیا اور انہیں ان کے سکول چھوڑا اس کے بعد میں واپس آ رہا تھا تو وہاں سکول کے استاد محترم نے کہا کہ مجھے بھی ساتھ لیتے جاؤ

IMG_20221103_175410.jpg

  • میں نے حمام کے پاس جاناں ہے تو میں نے اسے ساتھ لیا اور حمام کے پاس چھوڑ دیا اس کے بعد میں اور میرا استاد محترم ہم اپنے ایک دوست کے انتظار میں کھڑے ہو گئے جب وہ ایا تو میرا استاد محترم اس کے ساتھ روانہ ہو گیا اور مجھے وہیں ایک آدمی نے کہا کہ میرا موبائل خراب ہے وہ لے کر جائو اور شام کو ٹھیک کر کے لیتے انا تو میں نے وہ موبائل اٹھایا اور روانہ ہو گیا راستے میں میں بھی انہیں کے پاس پہنچ گیا تھوڑی دیر میں وہاں رکا اس کے بعد میں دوکان پر چلا گیا اپنے دوستوں کو سلام کیا اور دوکان پر بیٹھ گیا اور موبائل استعمال کرتا رہا جب میرے استاد محترم پہنچے تو ہم کام میں مصروف ہو گئے

IMG_20220901_194159.jpg

  • کیونکہ کل شام سے کچھ دیر پہلے ایک دوکاندار نے موبائل دیا تھا جو کہ ری سٹارٹ ہو جاتا تھا تو میں اسے فون کیا اور بتایا کہ استاد محترم اس موبائل کا 1000 روپے خرچہ ہے تو اس نے کہا کہ ٹھیک ہے ٹھیک کر دو تو ہم وہ موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے تھوڑی دیر بعد مجھے ایک دوکاندار جو کہ میرا دوست بھی ہے اس کا فون آیا اس نے کہا کہ میرے پاس آؤ تو میں چلا گیا وہاں پہنچا تو دیکھا کہ اس کے پاس کچھ آدمی کھڑا ہوئے تھے اور ان کے پاس ایک موبائل تھا جو کہ ڈیڈ تھا تو انہوں نے مجھے وہ موبائل دیا کہ یہ موبائل ٹھیک کر دو تو میں واپس آیا استاد محترم کو موبائل دے دیا اور تھوڑی دیر بعد اس موبائل کو ٹھیک کرنے بیٹھ گئے

IMG_20221026_122247.jpg

  • مگر ہوا کیا کہ وہ موبائل ٹھیک نہیں ہو رہا تھا ہم کام کر رہے تھے کہ اپنے میں میچ شروع ہو گیا تو ہم نے تمام موبائل رکھ دیئے اور میچ دیکھنا شروع کر دیا اور جب میچ ختم ہونے والا تھا تو میں اور میرا ایک دوست ہم کھانا کھانے کے لیے چلے گئے ہم نے اس وقت دوپہر کے کھانا کھایا اور پھر واپس آئے تو تھوڑی دیر کام کیا اس کے بعد میرے ایک رشتے دار کا فون آیا اس نے کہا کہ میرے لیئے ایک کیپیڈ فون لیتے آنا تو میں نے اس کے لیے موبائل لیا اور پھر ہم موبائل ٹھیک کرتے رہے پھر شام کے وقت ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں ایک ہوٹل پر رکے وہاں سے میرے استاد محترم نے اپنے بچوں کے کھانے پینے کا سامان لیا اور پھر روانہ ہو گئے

IMG_20221103_123845.jpg

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

TEAM 1

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04. We support quality posts , good comments anywhere and any tags.
Curated by : @suboohi

Mashallah brother hamesha ki trhan apny ek bohat shandar diary game likhii hay.

Shukria dost 😊

Breathtaking picture of the countryside🌟👌