تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
آئیے دوستو چلتے ہیں میری کل کی ڈائری کی طرف دوستو آج صبح مجھے اماں جان نے اٹھایا کہا بیٹا نماز کا وقت ہے نماز پڑھ لو تو میں اٹھا اس وقت تقریباً 4.47 بجے کا وقت تھا اب مسجد جانے کا ٹائم نہیں تھا کیونکہ جماعت کا وقت گزر گیا تو میں نماز گھر ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے گاؤں جاناں تھا اپنی زمین میں حل چلانے کے لیے جاناں تھا تو میں گھر سے نکلا ٹریکٹر سٹارٹ کیا اور پھر اپنے ایک کزن کے گھر گیا وہاں سے حل اٹھائی اور پھر گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گاؤں ٹیوب ویل پر پہنچا تو میرا بڑا بھائی ڈیزل لے کر آ گیا کیونکہ ٹریکٹر میں ڈیزل کم تھا تو وہ تیل ڈالنے کے بعد میں نے حل چلانا شروع کر دیا کیونکہ تھوڑی دیر کا کام تھا جب میں نے حل ختم کیئے تو بھائی نے ٹیوب ویل چلانا تھا پھر ہم نے ٹریکٹر ٹیوب ویل پر لگا دیا
کیونکہ میرے بھائیو نے اپنی کپاس کی فصل کو سپرے کرنا تھا جس سے وہ بیماری سے بچ سکے کیونکہ اج کل تو مختلف مختلف کسم کی بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے اور فصل کو تباہی کے دہانے پر لے جاتی ہے تو میرے بھائی اپنے ساتھ مزدور لے گئے جو سپرے کرنے والے تھے اور پھر میں نے ٹریکٹر وہیں کھڑا کر دیا اور موٹر سائیکل لے کر گھر کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ میرے مرغے ابھی تک بھوکے میرے انتظار میں تھے
اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال شروع کر دی سب سے پہلے بڑے مرغوں کو خوراک دی اس کے بعد چھوٹے بچوں کے لیے آٹا بنایا انہیں کھلایا پلایا اور پھر تمام مرغوں کو پانی دیا اور پھر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے تیاری کی دوکان پر جانے کی اور تھوڑی دیر بعد میں روانہ ہو گیا جب میں رابی سینٹر پہنچا تو اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر تھوڑی دیر بعد دوکان پر بیٹھ گیا اور کافی دیر تک بیٹھا رہا اس کے بعد میں اٹھا اور ایک چکر دوستوں کی طرف لگایا اس کے بعد میرا ایک دوست آ گیا اس نے کل ایک موبائل لیا تھا اور اسے پسند نہیں آیا تو وہ واپس آ گیا وہ موبائل اس نے واپس کیا اور پھر نیا موبائل لے لیا اس نے ایک ساتھ بیٹھ کر شربت پیا اور پھر تھوڑی دیر گپ شپ کی اس کے بعد وہ چلا گیا اور پھر تھوڑی دیر میں موبائل استعمال کرتا رہا اور جب نماز ظہر کا وقت ہوا تو ہم مسجد
کی طرف چلے گئے نماز ظہر ادا کی گرمی بہت زیادہ تھی تو ہم جب واپس آئے تو تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا اور کچھ دیر کام میں مصروف رہا اس کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا پہلے ایک میڈیکل سٹور پر گیا میانوالی میں صرف ایک ہی میڈیکل سٹور ایسا ہے جہاں سے میری اماں جان کی دوا ملتی ہے کیونکہ وہ دوا روالپنڈی کہ ڈاکٹر صاحب کی لکھی ہوئی ہوتی ہے تو میں وہاں گیا اور پھر وہاں کافی رش لگا ہوا تھا تو میں بھی تھوڑی دیر انتظار میں کھڑا رہا اس کے بعد مجھے دوا ملی تو میں وہاں سے روانہ ہوا اور پھر اپنے دوست کی موبائل شاپ پر پہنچا وہاں اسے ایک موبائل دیا وہ موبائل میرے پاس تھا اور اسے بیچنے کے لیے دے دیا اور پھر میں وہاں سے روانہ ہوا اپنے ایک دوست کے ہوٹل پر
پہنچا تو میں نے وہاں نماز عصر ادا کی گرمی بہت زیادہ تھی میں نے اپنے ایک دوست کو ساتھ لیا اور اور پھر ہم لوگ نہر پر نہانے چلے گئے تھوڑی دیر نہانے کے بعد واپس آ گئے اور اتنے میں میرا ایک اور دوست بھی آ گیا میں نے پہلے اسے فون کیا ہوا تھا یہ فلاح دوست کے ہوٹل پر آ جاناں کیونکہ ہم نے ایک ساتھ کھانا کھانا تھا اور تھوڑی دیر میں وہاں بیٹھا رہا اس کے بعد نماز مغرب کا وقت ہو گیا تو میں نے نماز ادا کی اس کے بعد کافی دیر تک گپ شپ ہوتی رہی اور پھر ہم نے کھانے کا آرڈر دیا اور جب کھانا تیار ہو گیا تو ہم تین دوستوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میرے ایک دوست کے کچھ دوست وہاں سے گزر رہے تھے تو وہ رکے میرا دوست ان کے ساتھ بیٹھ گیا اور میں نے نماز عشاء ادا کی اور پھر ہم تقریباً بارہ بجے کے قریب وہاں سے روانہ ہوئے گھر پہنچا تو مرغوں کی دیکھ بھال کی اور پھر تھوڑی دیر موبائل استعمال کرنے کے بعد سو گیا
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐
Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan
My social media profile
¡Congratulations!
This post has been supported through the account Steemcurator06. for containing good quality content.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit