تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
آئیے دوستو آج ایک مرتبہ پھر چلتے ہیں میری کل کی ڈائری کی طرف میں کل صبح سویرے اٹھا تو میں گھر سے باہر نکلا کھلی ہوا میں اور وہاں اپنے جانوروں کے پاس سو گیا کیونکہ وہاں تازہ ہوا چل رہی تھی تو میں وہاں لیٹ گیا اور مجھے نیند آ گئی تو میں سو گیا اور پھر جب میں اٹھا تو اس وقت تقریباً سات بجے کا وقت تھا میں گھر آیا اب میرا مرغوں کی دیکھ بھال کرنے کا وقت تھا تو میں نے چھوٹے بچوں کو روٹی کھلائی اور پھر اس کے بعد میں نے اپنے چھوٹے کزن کو بلایا اور میں نے اپنے مرغوں کے لیے ایک نسخہ ایک دوا تیار کرنی تھی تو ہم نے وہ تیار کی اس کے بعد میں نے کزن کو دہی لینے کے لیے بھیج دیا تھوڑی دیر بعد وہ واپس آیا تو میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کو خوراک دی بڑے مرغوں کی دیکھ بھال کے انہیں کھلایا پلایا اس کے بعد میں نے اپنی موٹر سائیکل سروس کی اور پھر تھوڑی دیر بعد میں نے تیاری کی اور دوکان کی طرف روانہ ہو گیا
جب میں میانوالی شہر پہنچا تو میں بازار کی طرف اپنے دوست کی دوکان پر چلا گیا وہاں کچھ دیر بیٹھا رہا گپ شپ کی اس کے بعد میں نے وہاں سے ایک موبائل لیا اور رابی سینٹر آ گیا رابی سینٹر پہنچے کے بعد میں نے اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر تھوڑی دیر دوکان پر بیٹھا رہا اس کے بعد کچھ دیر اپنے دوستوں کے پاس بیٹھا رہا گپ شپ ہوتی رہی اور پھر میں نے وہ موبائل سیل کیا جو دوست کی دوکان سے لے کر ایا تھا اور پھر اسی طرح ہمارے بابا جان کا ایک بہت ہی قریبی دوست ہے اس کا بیٹا آیا اس نے موبائل لیا تو میں نے انہیں پہلے موبائل سے ڈیٹا ٹرانسفر کر کے دیا اور پھر کافی دیر تک وہ بیٹھے رہے پھر ان کے موبائل پر پروٹیکٹر کوور وغیرہ لگوایا اس کے بعد وہ چلے گئے اور میرا ایک کزن آ گیا جو کہ دو تین دن پہلے آئی فون لے کر گیا تھا میں اسے منع بھی کرتا رہا مگر اس نے کہا کہ لینا ہے اور پھر اب وہ واپس آ گیا اس نے کہا کہ موبائل بھی واپس کرنا ہے ساتھ ایک پاور بینک لیا تھا وہ بھی واپس کرنا ہے اور ایک ونگل لی تھی وہ بھی واپس کرنی ہے
تو ہم نے تینوں چیزیں واپس کیں اور پھر تھوڑی دیر بعد میرے کزن نے ایک اور موبائل لیا اور پھر وہ چلا گیا اس کے تھوڑی دیر بعد میں بھی وہاں سے نکلا ایک مسجد میں رکا نماز عصر ادا کی اور پھر بازار کی طرف اپنے دوست کی دوکان پر گیا اسے پیسے دیئے اور پھر میں وہاں سے روانہ ہوا اپنے ایک دوست کے ساتھ کچھ دیر بیٹھا رہا جو فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے کچھ دیر اس کے ساتھ گپ شپ کی اور پھر وہاں سے نکلا اور اپنے ایک دوست کے ہوٹل پر بیٹھ گیا تھوڑی دیر بعد میرا دوست آیا تو اس نے کہا کہ کہیں جاناں ہے آ جاؤ تو ہم وہاں سے تھانہ کی طرف چلے گئے اسے کچھ کام تھا اور وہاں پر ہمارا کافی ٹائم لگ گیا میں نے نماز مغرب وہیں ادا کی پھر واپس آئے تو ایک دوست پہلے بیٹھا ہوا تھا اور تین دوست اوپر سے آ گئے پھر ہم سات آٹھ دوستوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اس کے بعد میں نے ایک دوست کو اس کے گھر چھوڑا اور پھر میں گھر واپس آیا تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا اور پھر سو گیا یہ رہی میری کل کی مصروفیات
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐
Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan
My social media profile
Nice diary
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit