تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
آئیے دوستو اج ایک مرتبہ پھر میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا کل کا گزرا ہؤا دن شیئر کرنے کے لئے حاضر ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں کل صبح سویرے میں نماز فجر کے وقت اٹھا تو میں نے نماز ادا کی اس کے بعد کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اور پھر تھوڑی دیر بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا انہیں کھلایا پلایا اور اتنے میں بارش شروع ہو گئی کچھ دیر تک بارش ہوتی رہی اس کے بعد میں نے اپنے ایک دوست کو فون کیا کیونکہ اج ہم نے اماں جان کو راولپنڈی لے کر جاناں تھا چیک اپ کے لیے تو میں نے اپنے دوست کو فون کیا اور کہا کہ تھوڑی جلدی گاڑی لے کر آ جاناں پھر چلیں گے تو اس نے کہا ٹھیک ہے اب میں اور میرا ایک کزن اور بڑا بھائی تیار ہوئے تھوڑی دیر بعد میں نے بھی تیاری کے اور جب میرا دوست آیا تو ہم نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور پھر اللہ کا نام لے کر روانہ ہو گئے
راستے میں موسم بہت پیارا تھا بارش ہوئی تھی اور ابھی تک بھی بادل موجود تھے اور ہم تقریباً اڑھائی گھنٹے کا سفر تہ کرنے کے بعد موٹر وے سے اترے تو ظہر کی نماز کا وقت تھا وہاں ہم ایک جگہ رکے وہاں ہم نے نماز ادا کی اور پھر ہم روانہ ہو گئے اس کے بعد ہم سیدھا فیصل مسجد کی طرف چلے گئے کیونکہ ابھی ڈاکٹر کے انے میں بہت وقت باقی تھا تو ہم وہاں پہنچے تھوڑی سیرو تفریح کی تصویریں بنائیں اور کچھ دیر وہاں گھومتے پھرتے وہے اس کے بعد ہم وہاں سے ہسپتال کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر صاحب آئے ہوئے تھے میں نے پرچی کٹائی اور دروازے پر کھڑے آدمی کو دی اسے بتایا
پھر کچھ دیر ہمیں انتظار کرنا پڑا اس کے بعد ہم نے چیک اپ کرایا اور اس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے دوا لکھ دی ہم باہر نکلے تو میں میڈیکل سٹور پر چلا گیا وہاں سے دوا لی اور پھر ہم بے نظیر ہسپتال کی طرف روانہ ہو گئے کیونکہ وہاں پر ہمارا ایک رشتے دار ایڈمٹ تھا ہم اس کی طبیعت معلوم کرنے کے لیے چلے گئے وہاں پہنچے تو ان سے ملے پھر کچھ دیر وہاں بیٹھے رہے اس کے بعد نماز مغرب کا وقت ہو گیا ہم نے وہیں ہسپتال میں نماز ادا کی اور پھر تھوڑی دیر بعد وہاں سے نکلے تو کچھ کھایا پیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے سفر کرتے کرتے تقریباً گیارہ بجے کے قریب ہم گھر پہنچ گئے تو میں نے دوست اور کزن کو بٹھایا ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میرا دوست گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور میں سو گیا
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐
Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan
My social media profile