THE DIARY GAME 16/07/2023💓🌷

in hive-180106 •  last year  (edited)

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20230716_220949.jpg

آئیے دوستو اج ایک مرتبہ پھر کچھ دنوں کے بعد میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا آج کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے کا رہا ہوں تو آئیے چلتے ہیں دوستو اج صبح جب میری آنکھ کھلی میں نے ٹائم دیکھا تو 4.30 بجے کا وقت تھا میں جلدی سے اٹھا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ جماعت ہونے میں سے دس مِنٹ باقی تھے تو میں مسجد پہنچا نماز ادا کی اور پھر واپس روانہ ہو گیا دوستو نماز کی پابندی کرو نماز آپ اپنے رب سے رشتے مظبوط کرتی ہے اور نماز میں ہی دنیا آخرت کی کامیابی ہے اور نماز میں ہی سکون ہے اللہ ربّ العزت ہمیں ایسا نمازی بنا دے کہ نماز پڑھے بغیر گزارہ نہ ہو اور پھر میں گھر واپس آ گیا تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا اس کے بعد میں اٹھا اور اپنے مرغوں کے ساتھ لگ گیا کچھ دیر مرغوں کے ساتھ رہا اور پھر چھوٹا کزن آ گیا تو ہم نے چند تصاویر بنائیں اور پھر میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا

میں نے مرغوں کو خوراک دی اس کے بعد میں نے اپنی موٹر سائیکل دھو لی کیونکہ بارش آنے کی وجہ سے رستے خراب تھے موٹر سائیکل صاف کرنے کے بعد مرغوں کو پانی دیا اور پھر تھوڑی دیر بعد میں نے تیاری کی اور پھر روانہ ہو گیا میں پہلے اپنے ایک کزن کے گھر گیا مگر وہ ابھی تک سو رہا تھا تو میں وہاں سے روانہ ہو گیا راستے میں جب میں میانوالی کے قریب تھا تو میرے دو دوست بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے مجھے آواز دی میں واپس آ گیا اور تھوڑی دیر ان کے ساتھ بیٹھا رہا اس کے بعد میں میانوالی پہنچا تو اپنے دوست کی شاپ پر چلا گیا وہاں کچھ دیر بیٹھا رہا اس کے بعد وہاں سے دو موبائل اٹھائے اور رابی سینٹر کی طرف روانہ ہو گیا رابی سینٹر پہنچا تو اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر تھوڑی دیر دوکان پر بیٹھا رہا اس کے بعد میرے ایک رشتے دار نے فون کیا اس کا موبائل خراب تھا تو اس نے کہا کہ میں آ رہا ہوں

IMG_20230628_050757.jpg

تھوڑی دیر بعد میرا وہ رشتے دار آ گیا اس کا موبائل دونوں سمیں نہیں چلا رہا اور پھر میں نے وہ موبائل اپنے استاد محترم کو دیا اور پھر میں نے ان کے لیے شربت منگایا اور پھر وہ تھوڑی دیر بیٹھے رہے اس کے بعد وہ چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد نماز ظہر کا وقت ہو گیا ہم لوگ مسجد کی طرف چلے گئے نماز ظہر ادا کی واپس آئے کام وغیرہ کیا اور پھر کچھ دیر بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا میں نے کچھ سامان لینا تھا پہلے اپنے مرغوں کو پانی ڈالنے کے لیے مٹی کے برتن لیئے اور پھر دوست کی شاپ پر گیا اسے ایک موبائل اور کچھ پیسے دیئے اس کے بعد نماز عصر ادا کی اور پھر راستے میں میرا ایک دوست آم کی ریڑھی لگاتا ہے اس کے پاس کچھ دیر رکا

کیونکہ اس نے مجھے ایک موبائل لانے کو کہا تھا وہ موبائل اسے دیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب گھر پہنچا تو بھائیوں کا پوچھا معلوم ہوا کہ بڑے بھائی گاؤں گئے ہوئے ہیں گھوڑے کو ناچ کی پریکٹس کرانے کے لیے تو میں بھی گاؤں چلا گیا کچھ دیر وہاں کھڑے ہو کر گھوڑوں کو دیکھتا رہا اس کے بعد گھر واپس آیا تو سیدھا مسجد کی طرف چلا گیا کیونکہ نماز مغرب کا وقت ہو چکا تھا نماز ادا کی گھر واپس آیا تو کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر کو موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد مرغوں کی دیکھ بھال کی اور پھر مسجد چلا گیا نماز عشاء کا وقت ہو گیا نماز ادا کی گھر واپس آیا تو کچھ دیر کو موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد سو گیا یہ رہی میری اج کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

TEAM 5 CURATORS

This post has been upvoted through steemcurator08. We support quality posts anywhere and with any tags. Curated by: @yonaikerurso

Hello dear friend, greetings to you. Hope you are enjoying the best moments of your life.

You have a healthy activity dear. I like reading your post. It's so engaging. The roaster you have shown is too cute. I love them.

It's nice to read your diary dear.
Huge respect and love.