اسٹیمٹ کے تمام دوست بہن بھائیوں کو میری طرف سے السلاموعلیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں آج چند مہینوں کے بعد ایک مرتبہ پھر حاضر ہوں میں کچھ گھریلو معاملات کی وجہ سے الجھن میں تھا اور میں ایک عرصے تک اسٹیمٹ اور سب دوستوں سے دور رہا کیونکہ میری والدہ محترمہ کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی اور میں کچھ اور کاموں میں بہت مصروف رہا اور اب انشاء اللہ اج سے پھر میں اپنے کام پر واپس آ گیا
آج صبح سویرے میرا چھوٹا بھائی میرے پاس آیا آواز دی کے بھائی ہمیں سکول چھوڑ کر آؤ تو میں اٹھا میرا چھوٹا بھائی اور میرے دونوں بھتیجے سکول کے لیے تیار تھے تو میں نے موٹر سائیکل لی اور ہم سکول کی روانہ ہو گئے چھوٹے بھائی نے کچھ سامان لینا تھا تو میں نے اسے ایک شوپ پر اتارا اور بھتیجوں کو سکول چھوڑا کیونکہ دونوں کا سکول علیحدہ علیحدہ روڑ پر ہے تو میں انہیں چھوڑ کر واپس آیا اور بھائی کو سکول چھوڑا اس کے بعد میں گھر واپس آیا تو میں نے اپنے مرغوں کو کھولا کیونکہ میرے مرغوں پر چند دن سے ایک بیماری نے حملہ کر رکھا ہے میں نے دیکھا تو میرا ایک سفید مرغا اور ایک مرغی کی حالت خراب تھی میں نے انہیں کھول
دیا اور پھر میں گھر آیا میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد کافی دیر تک میں موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں نے اپنے مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر بیماریوں کو انجیکشن اور دوا وغیرہ دی اس کے بعد میں نے اپنی موٹر سائیکل کو دھویا اور پھر اس کے بعد میں نے کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نہایا اس کے بعد میں نے حمام پر جانے کا پروگرام بنایا اور پھر میں روانہ ہو گیا میں نے ایک دوست کو فون کیا اس نے بتایا کہ میں گھر پر ہوں تو میں وہاں پہنچا اس نے کچھ کام کرنا تھا وہ کیا اور پھر میں نے اسے ساتھ لیا اور ایک ہوٹل پر پہنچے وہاں ہمارا ایک اور دوست بیٹھا ہوا تھا اسے بھی ساتھ لیا اور حمام کی دوکان پر پہنچ گئے وہاں پہنچے تو وہ سب لوگ کھانا کھا رہے تھے تو ہم نے تھوڑی دیر انتظار کیا
اس کے بعد میرا نمبر آ گیا تو میں نے بال کٹوائے شیو بنوائی اور پھر ہم وہاں سے نکلے تو ہم مین بازار کی طرف روانہ ہو گئے وہاں میرے ایک دوست کا اصیل مرغوں کا فارم ہے تو ہم اس کی حویلی پر پہنچے میں نے وہاں پر کچھ مرغے دیکھے طبیعت فریش ہو گئی اس کے بعد ہم وہاں سے نکلے تو ایک نمکو شاپ پر رکے وہاں بیٹھ کر ہم دوستوں نے سموسے اور دہی بھلے کھائے اس کے بعد ہم نکلے بازار سے گزرتے وقت میرا جلیبیاں کھانے کو دل کر رہا تھا تو ہم نے ایک جگہ سے جلیبیاں کھائیں اور پھر ہم نے اپنے ایک دوست کو اس کے گھر چھوڑا اور ہم سب علیحدہ علیحدہ ہو گئے مجھے میرا ایک اور دوست فون کر رہا تھا اس کا مرغا بیمار تھا تو میں اس کے گھر گیا
اس نے مجھے مریض دیکھایا مگر اس کے بچنے کے چانس کم تھے تو میں نے اسے کہا ذبح کر لو اس کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچا تو میرا سفید مرغا مر چکا تھا تو میں نے ایک گڑھا کھودا اور اسے دفنا دیا اس کے بعد میں نے مرغوں کو روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے کھلائے اور تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا اس کے بعد میں نے کھانا اور اور پھر کافی دیر تک دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتا رہا اس کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی چھوٹے بچوں کو کھلایا پلایا اور پھر آ کر آرام کیا یہ رہی میری اج کی مصروفیات
Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan
My social media profile