پانی کاگولہ

in hive-180106 •  22 days ago 

پانی کے لئے ترسے سوڈانی علاقوں میں جب کبھی تھوڑی بہت بارش ہو جائے تو مقامی آبادی بڑے سائز کے کدو/تربوز جیسے پھلوں کے بیج زمین میں کثرت سے ڈال دیتی ہے تاکہ مٹی میں نمی ختم ہونے سے پہلے پہلے یہ پھل تیزی سے بڑے ہوجائیں جنہیں کاٹ کر گھروں میں جھونپڑیوں میں اسٹور کردیا جاتا ہے اور اگلے چند ماہ یہ اس گھر کے تمام افراد کے پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرتےہیں۔ یہ بارش کے پانی کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔

مملکت سوڈان کا ایک بہت بڑا علاقہ پانی کی انتہائی قلت کا شکار ہے۔ دریائے نیل سے جیسے جیسے دور ہوتے جاتے ہیں تو زندگی مشکل ہوتی جاتی ہے۔ خصوصاًعظیم تر دارفور ریاستوں کا بڑا علاقہ پانی کی کمی کاشکار ہے جس پر دو دہائیوں سے خانہ جنگی ہورہی ہے۔

شکر کریں آپ کے کچن میں لگے نل میں چوبیس گھنٹے پانی چل رہا ہے۔ اس کی قدر کریں اور اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Upvoted! Thank you for supporting witness @jswit.

Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟