السلام علیکم ،
اپ پیزا کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
واہ کیا دلچسپ موضوع ہے پزا۔بچے ہوں یا بڑے یہ ایک ایسی ڈش ہے جو کہ ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے ۔اس کے مختلف فلیور اور مختلف ذائقے ہیں۔گھر میں بھی بنایا جا سکتا ہے اور بازار سے بھی باسانی خرید کے کھایا جا سکتا ہے۔گھر میں بنایا جانے والے پیزے میں بازار والے پیزا کی بات نہیں ہوتی مگر ہیلدی اور صحت مند گھر کا بنایا ہوا ہوتا ہے۔بہتری یہی ہے کہ انسان جنگ فوڈ اگر کھا ہی رہا ہے تو گھر میں بنا کے کھائے تاکہ اس کا نقصان کم سے کم ہو۔مگر مجھے اپنی سوچ کا بتاؤں تو پزا ہر لحاظ سے پسند ہے۔
اپ کتنے وقفے کے بعد پزا کھانا پسند کرتے ہیں؟
یہ ایک ایسی ڈش ہے جو کہ گھر کے باہر بھی باسانی کھانے کو دل چاہتا ہے اور پکنک بھی لے کے جائیں اور انجوائے کریں۔اکثر ہم لوگ گھر سے پیزا بنا کے کسی دوسرے کے گھر لے کے جاتے ہیں اور وہاں جا کے اس کو انجوائے کرتے ہیں مگر کہیں پکنک پلیس پہ پزا کھانے کا اتفاق ہو تو بازار سے ہی ارڈر کرتے ہیں۔
ہمارے گھر میں پزا اکثر و بیشتر بنایا جاتا ہے یعنی اگر میں یہ کہوں کہ ہم مہینے میں دو بار تو پزا لازمی کھاتے ہی ہیں اور اگر کبھی بازار سے بھی منگا لے یا ارڈر کر لیں تو تین دفعہ بھی ہو جاتا ہے۔
اپ پیزا گھر پہ کھانا پسند کرتے ہیں یا باہر کسی خاص جگہ پہ جا کے کھانا پسند ہے؟
جیسا کہ میں بتا چکی ہوں کہ مجھے پیزا پسند ہے اور
تصویر میں نظر انے والا پزا تو ڈھکا ہوا ہے ۔اس لیے نظر نہیں ارہا۔ اس کا صرف باکس پتہ چل رہا ہے۔ جبکہ دراصل مجھے پیزا ہٹ کا پیزا ہی پسند ہے۔ اگر باہر کہیں سے منگاؤں تو پیزا ہٹ کا پیزا سب سے بیسٹ ہوتا ہے۔ہم اکثر و بیشتر پیزا ہٹ جا کر بھی اس کو انجوائے کرتے ہیں۔ اور ہر ایک اپنی پسند کا فلیور منگانا پسند کرتا ہے۔میں چیز لوور ہوں۔ اس لیے مجھے چیز پیزا پسند ہے۔ اس میں اندر بھی چیز کی فلنگ ہوتی ہے۔ اور اوپر ٹاپنگ میں بھی چیز کافی زیادہ لگایا جاتا ہے جب میں اس کا بائٹ منہ میں لیتی ہوں تو میرے منہ میں اتنا لذیذ ذائقہ گھلتا ہے کہ میں اس کو بیان نہیں کر سکتی۔
جب چیز پیزا کی روٹی بنائی جاتی ہے تو ،اس کو خمیر بہت اچھا اٹھایا جاتا ہے ۔اور خمیر اٹھنے کے بعد اس کی روٹی کے اندر چیز کی فلنگ کر کے روٹی کو ڈھک دیا جاتا ہے۔ اور روٹی بیل دی جاتی ہے۔ اس طرح اس کے اندر بھی چیز کا ٹیسٹ بھر جاتا ہے۔ جبکہ روٹی بیلنے کے بعد اس کی اوپر ٹاپنگ کرتے ہوئے ساس، سبزیاں، بوٹی، ڈالنے کے ساتھ بہت سارا چیز ڈالا جاتا ہے۔ تاکہ اندر اور باہر دونوں طرف چیز کی فلنگ بہترین ہو جائے۔
میرے شوہر کو زیادہ مرچ مصالوں والی چیزیں پسند ہیں اس لیے وہ اسپائسی پیزا ارڈر کرتے ہیں۔
اس مزیدار کھانے کے بارے میں کچھ لائنز لکھیں۔
گھر میں بنایا جانے والا پزا چونکہ صحت بخش بھی ہوتا ہے اس لیے ہم اس میں اپنی مرضی کی ٹاپنگ کرنے کو تیار رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر سب کی پسند کی ٹاپنگ ملا کے ایک ہی پزا کے اوپر کر دیتے ہیں۔
بہرحال جو بھی کہے پزا ایک ایسا کھانا ہے جو کہ بغیر بھوک کے بھی کھایا جاتا ہے۔ اور اگر بھوک کے ٹائم پہ کھائیں تو کم از کم ایک شخص کے لیے ایک لارج بھی ظاہر ٹھیک رہتا ہے بچے تھوڑی کم خوراک رکھتے ہیں ۔اس لیے وہ تھوڑا لیتے ہیں جبکہ بڑا شخص لارج پزابہ اسانی ایک وقت میں کھا لیتا ہے۔
اگر ہم پزا کے ساتھ گولڈ ڈرنک پییں تو اس کا الگ ہی مزہ ہے۔ مگر ہر دفعہ کولڈ ڈرنک میں وہ بات نہیں محسوس ہوتی۔ کیونکہ پزا تو ایسی ڈش ہے جو سردی گرمی ہر موسم میں کھایا جاتا ہے ۔جبکہ کولڈ ڈرنک صرف گرمی میں ہی مزہ دیتی ہے۔ لہذا ہم اکثر پیزا کے ساتھ سردی میں قہوا بنا لیا کرتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ پیزا کو انجوائے کرتے ہیں۔
@suryati, @dipi,@fuli,@wakeuppittypall
کیا اپ لوگ بھی ہمارے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کریں گے اور اپنی پسند کا پیزا شیئر کریں گے۔
Hola!!
Gracias por unirte al concurso para Celebrar el Dia Mundial de la Pizza!
La pizza es un delicioso alimento que cautiva a grandes y chicos! Su variedad de sabores en un solo bocado hacen una explosión de sabores al paladar! Las pizzas hechas en casa siempre será una opción saludable y la gran ventaja es que podemos agregar la cantidad deseada del ingrediente que más nos gusta Más sin embargo siempre tenemos esos lugares especiales donde solemos ir a disfrutar de este delicioso alimento!.
Te Deseo Muchos Exitos y Bendiciones!!
Saludos 🤗
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
ان خوبصورت الفاظ کے لیے بہت شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Congratulations! This post has been voted through steemcurator09 We support quality posts, good comments anywhere and any tags.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit