Greetings to all
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں۔ میں اس پوسٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اور اس کے لیے میں کمیونٹی ٹیم کا
شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
سٹیم انفینٹی زون کی ٹیم ہمیشہ دلچسپ اور اچھے اچھے مقابلوں کا انعقاد کرواتی ہے۔ خاص طور پر میں مس
کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس مقابلے کا انعقاد کروایا۔ @suboohi
اب میں مزید آپ کا ٹائم لئے بغیر اس مقابلے کے لیے اپنی
پوسٹ شیئر کرنے لگا ہوں۔ امید ہے آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔
Wish
وہ کام جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا دل میں اس کے کرنے کا ارادہ ہے لیکن وہ کام آسانی سے آپ نہیں کرسکتے اس کو (وش) یا خواہش کہتے ہیں
ہر انسان کی بہت سی خواہشات ہوتی ہیں جن کو وہ پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔جن میں سے کچھ میں کامیاب رہتا ہے اور کچھ میں ناکام۔
اس طرح میری بھی خواہشات ہیں جنہیں میں پورا کرنا چاہتا ہوں۔ اور انشاء اللہ میں ان کو پورا کروں گا۔
میری خواہشات درج ذیل ہیں۔
مکہ اور مدینہ جانا
Image Source
الحمدللہ میرا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے اور میں مسلمان ہوں۔ مکہ اور مدینہ منورہ جانا ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے۔ مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور مدینہ منورہ میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ہے۔ ہر مسلمان اللہ تعالیٰ کے گھر کا طواف کرنا چاہتا ہے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینے کا خواہش مند ہے اسی طرح میری بھی دلی خواہش یہ ہے کہ میں اپنے والدین کے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کے گھر کا طواف کروں۔ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے میری اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے اور میرے والدین کو اپنے گھر بلائے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری نصیب فرمائے آمین۔
فلاحی ٹرسٹ بنانا
Image Source
فلاحی کاموں میں حصہ لینا اور بے سہارا بچوں ، عورتوں اور غریبوں کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ اسلام بھی ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے ۔ میں اپنی ایک فلاحی تنظیم بنانا چاہتا ہوں ۔ جس سے میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرسکوں۔ میں بچپن سے ٹی وی پر پاکستان کے ایک فلاحی ادارے کو دیکھتا آرہا ہوں۔ وہ فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے فائنڈر عبد السّتار ایدھی جوکہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں (اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے آمین )
میں ان سے بہت انسپائر ہوں۔ میں بھی ایک فلاحی ٹرسٹ بنانا چاہتا ہوں۔ جس سے میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرسکوں۔ ابھی بھی میں بلڈ ڈونیٹ کرنا اور بلڈ ڈونیشن کے لیے لوگوں کو گائیڈ کرنا اور چھوٹے چھوٹے فلاحی کاموں میں حصہ لے رہا ہوں۔ یہ میری زندگی کی ایک خواہش ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ میں اس کو پورا کروں گا۔
پوری دنیا کی سیر
میری زندگی کی ایک بڑی خواہش یہ بھی ہے کہ میں پوری دنیا کے تمام ممالک کی سیر کروں۔ ہر رنگ،رنگ،نسل، کلچر اور روایات کو دیکھوں۔ میں لوگوں سے دوستی کرنے میں بہت مزا آتا ہے۔ میں تمام ممالک کے لوگوں سے دوستی کرنا چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ پوری دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن یہ میری خواہش ہے کہ میں یہ کروں۔ مختلف ممالک کے مختلف لوگوں اور ان کی ثقافت کو جاننا مجھے بہت پسند ہے اور میری یہ خواہش ہے کہ میں پوری دنیا گھوموں اور تمام لوگوں سے دوستی کروں۔
ٹیسلا کی ماڈل3 کار
Image Source
آج کل کے دور میں ہر کوئی کار کا شوقین ہے۔ ہر کسی کو اپنی اپنی پسند کی گاڑی پسند ہے۔ مجھے ٹیسلا کمپنی کی ایک گاڑی پسند ہے جس کا نام ٹیسلا ماڈل 3ہے ۔ اس گاڑی میں بہت سارے فیچرز ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فیچر اس کا آٹو پائلٹ موڈ ہے۔ جو کہ سننے میں بھی انتہائی دلچسپ ہے۔ اس گاڑی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ میری یہ خواہش ہے کہ میں اس گاڑی کو خریدوں اور اس میں سفر کروں۔
یہ میری بڑی خواہش میں شامل ہے۔
انسان کی خواہشات تو ختم ہو ہی نہیں سکتیں۔ لیکن ان خواہشات کو پورا کرنے اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر اللّٰہ کی مرضی ہوئی تو میری تمام خواہشات پوری ہوں گی۔ اور میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی بھی تمام خواہشات کو پورا کرے۔ آمین
ایسی بہت سی جھوٹی اور بڑی خواہشات ہیں جوکہ بہت زیادہ ہیں۔ لہزا میں نے اپنی چند ان خواہشات کا اظہار کیا ہے جوکہ مجھے زیادہ ہیں۔ انید کرتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔ آپ اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔ اللّٰہ آپ کا ہامی و ناصر ہو۔
اسپیشل مینشن
@cryptokraze | @vvarishayy | @suboohi
@ashkhan | @faran-nabeel
امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
I'm inviting my friends for this contest.
@yasin120 ,
@iqrarana786 ,
@ahsanbilal
Guys let's take a part in this contest. My best wishes with you.
Regards
@alirazaop
You can delegate your SP to @siz-official and take benefit of our Delegation Offer getting up to 200 % Curation rewards
You can also used these quick delegation links. Just click on your desired amount of sp, which you want delegate and it's will be done in 1 minute.
501002003004005001000200030004000500010000
Thanks for your participation. Best of luck for the contest
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Report,
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit